?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیلِ نو کردی ہے جس کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو چیئرمین ای سی سی مقرر کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی اراکین میں وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر توانائی، وزیر پیٹرولیم اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔
قبل ازیں ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیوں کی تشکیل کے اعلان کے صرف ایک روز بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعظم بطور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او سی) برقرار رہیں گے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ گزشتہ روز ایک اجلاس میں کیا۔
کابینہ کے ایک سینیئر رکن نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے ’ڈان‘ کو بتایا کہ وزیراعظم کو خدشہ تھا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول اور مصروفیات کی وجہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔
قبل ازیں جمعہ کو وزیر اعظم نے 7 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے، یاد رہے کہ ماضی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت وزیر خزانہ کرتے تھے۔
رکن کابینہ نے کہا کہ وزیراعظم دونوں کمیٹیوں کے امور کی نگرانی کریں گے اور جب بھی ان کی رضامندی یا حکم کی ضرورت ہوگی تو وہ کمیٹی اراکین کی رہنمائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پچھلی حکومت کے دوران اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے بھی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی سربراہی کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اب وزرائے خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، بجلی، پیٹرولیم اور منصوبہ بندی و ترقی کے وزرا پر مشتمل ہوگی، اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے ساتھ تصادم بہت قریب ہے: صہیونی میڈیا
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:رپورٹر تل لیو رام نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری
عراقی عدالت کا سابق وزیر تیل کے بارے میں کیا فیصلہ ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:بغداد کے الکرخ عدالت نے آج مصطفیٰ الکاظمی کے دور میں
اگست
میکرون کی حکومت خطرہ میں
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایمانویل میکرون، صدر فرانس، کے پاس اب مانوورنگ کی زیادہ
اکتوبر
شام کے خلاف سازش پر امریکہ کے 500 بلین ڈالر خرچ:عطوان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے تجزیہ نگار نے میدانی مشاہدات کا حوالہ دیتے
مئی
عید کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے
اپریل
امریکہ میں نسل پرستانہ فائرنگ؛ 10 افراد ہلاک
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:نیویارک ریاست میں ایک فام نسل پرست شخص کی فائرنگ سے
مئی
نیب ترامیم پر فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے فیصلے کے
اکتوبر
داعش کا کھیل ختم ہوا
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:داعش کی جانب سے گروپ کے سربراہ ابو الحسین القرشی کی
اگست