اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا زیرغورآئے گا اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گاوفاقی کابینہ اجلاس میں اراکین مہنگائی کے اعدادو شمار پربحث کریں گے وفاقی کابینہ 38 ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے گی وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے کابینہ وزارت پاور ڈویژن کی سمری پر حیسکو کے سی ای او کو ہٹانے کی بھی منظوری دے گی.
کابینہ وزارت آبی وسائل میں ممبر پاور اور ممبر واٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں پربریفنگ دی جائے گی کابینہ آئی پی او پاکستان چیئرمین اور ممبر کاپی رائٹ بورڈ کے ممبران کی تقرری کی منظوری دے گی. وفاقی کابینہ ممبر الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تقرری کی منظوری دے گی وفاقی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی.