🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا اور موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے ، پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا ، تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے ، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے ، پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا ، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترک عوام بائیڈن کو بیلٹ باکس میں جواب دیں گے:اردگان
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے اہم
مئی
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ
🗓️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر
اکتوبر
2021 میں 31 اسرائیلی فوجی مارے گئے
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی اخبار ہیوم نے رپورٹ کیا کہ 1988 میں تین
جنوری
گورنر پنجاب کا آئندہ انتخابات کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 13 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اگست
ٹرمپ، ترکی اور اسرائیل شامی بغاوت کے ڈیزائنر
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے امریکن نیشنل کونسل آن عرب ریلیشنز کے ایک
دسمبر
آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی
🗓️ 12 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ
جون
اسلام کی خاطر اب بیوی کے بغیر ولاگ بناؤں گا، ٹک ٹاکر اسد
🗓️ 19 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نو عمری میں شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والے
جنوری
یمنی تیل کی لوٹ مار
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی پیٹرولیم وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
اپریل