?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے انڈر بغیر سود قرضوں کا اجرا کر دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نظریہ پاکستان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکے، کمزور کو سزا دینے والا اور طاقتور کو معاف کرنے والا معاشرہ ختم ہو جاتا ہے، جس قوم میں عدل و انصاف نہ ہو وہ تباہ ہو جاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک فلاحی ریاست بننا تھا، ہم نے اسلامی اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا تھا، جس نظریے کے تحت پاکستان بنا تھا ہم اس پر نہیں چلے، جو قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، جو انسان نظریے سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے، جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ تباہ ہو جاتی ہے، جو قوم طاقتور کو چھوڑ کر کمزور کو سزا دے وہ تباہ ہو جاتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کئی سال تک دنیا کی امامت کی، بلاسود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے، 45 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام میں لے کر آئے ہیں، رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا کل افتتاح کر رہا ہوں، ایف بی آر نے پہلی بار پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کیا، دنیا میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ریاست کو اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی سرنگیں کیسی ہیں، صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق حماس کی دریافت کردہ سرنگوں نے
جنوری
چین کا تائیوان کو الٹی میٹم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: ریاستی کونسل کے دفتر اور عوامی جمہوریہ چین کی
اگست
غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈاکٹر عبدالرحمٰن، فلسطینی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما، نے
مئی
امریکہ کا نیٹو سے نکلنے کا امکان:ہلری کلٹن
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ آنے والے برسوں
جون
اشتعال انگیز دن آنے والے ہیں:حماس
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ
مارچ
مغربی کنارے میں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قصبے طمون پر صیہونی
نومبر
وزیراعظم نے سندھ میں بڑھتے جرائم کا نوٹس لے لیا
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم
مئی
غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں
جولائی