?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے ریڈیو پاکستان کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم کی جانب سے قوم کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کی اور بتایا کہ وزیراعظم آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کا خطاب ایک ایسے وقت میں ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اکثریت ہونے کے باوجود سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست پر ایک اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
3 مارچ کو ایوان بالا کی 37 نشستوں میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہنے والی نشست اسلام آباد کی جنرل نشست تھی جس پر پاکستان تحریک انصاف و حکمران اتحاد کے امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ تھے اور ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تھے۔
حکمران جماعت کو یقین تھا کہ وہ قومی اسمبلی جو اس نشست کے لیے الیکٹورل کالج تھی وہاں اکثریت کی وجہ سے یہ نشست جیت لے گی تاہم نتائج اس کے برعکس آئے اور اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹ حاصل کرسکے اور 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
دلچسپ امر یہ رہا کہ اسلام آباد سے ہی خواتین کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما 174 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ اپوزیشن کی امیدوار کو شکست دیکھنا پڑی۔
اس اپ سیٹ شکست کے بعد جہاں حکومت کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا وہیں اپوزیشن نے اس پر فتح منائی اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر وزرا نے ایک پریس بریفنگ کی اور بتایا کہ وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی سلسلے میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ہفتہ 6 مارچ کو دوپر سوا 12 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔


مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش کی صورتحال پر پاکستان کا ردعمل
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان نے بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی
اگست
امریکہ شام کا تیل لوٹنے والا قزاق:چین
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد
جولائی
پنجاب میں جیت کی صورت میں عمران خان نے وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا:پرویز الہیٰ
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا
مئی
مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے
ستمبر
ہم کیسے اسرائیل کو تسلیم کر لیں؟اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے:شیریں مزاری
?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ
اپریل
فلسطینی طاقت کا دشمن نے بھی کیا اعتراف
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے بارے
اکتوبر
عدالت نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا
?️ 6 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاورہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر خیبرپختونخوا
مارچ
مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے
?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مقبوضہ
جون