وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی طور پر بیرون ممالک سفر کے خلاف اقدامات پر جائزہ اجلاس

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بیرون ممالک سفر کرنے والوں اور مشکوک سفری دستاویزات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ معتبر سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر اس سے متاثر نہ ہوں۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی طور پر بیرون ممالک سفر کے خلاف اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی آف لوڈنگ کے حوالے سے حالیہ اطلاعات اور اس حوالے سے شکایت پر وفاقی وزیر داخلہ نے خود ایئرپورٹس پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا جو انتہائی لائق تحسین ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر بیرون ممالک کا سفر کرنے والوں اور مشکوک سفری دستاویزات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ معتبر سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر اس سے متاثر نہ ہوں ۔

انہوں نے پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرینٹس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے ہم آہنگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت تاکہ قانونی طور پر بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والوں کو دوران سفر کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بیرون ملک غیر قانونی سفر کرنے والوں کی خلاف کاروائیوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے اس سال انسانی سمگلنگ اور بیرون ممالک غیر قانونی سفر کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 451 افراد کو گرفتار کیا ہے ، متعلقہ اداروں کی کارروائی سے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 47 فیصد کمی آئی ہے ، اسی طرح برطانیہ اور خلیجی ممالک میں غیر قانونی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔

یورپی ممالک میں غیر قانونی ہجرت، ورک ویزا، وزٹ و ٹورسٹ ویزا کا غلط استعمال، آف لوڈنگ اور ڈی پورٹیشن کی اہم وجوہات ہیں،زیادہ تر مسافر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، عراق، ملائیشیاء اور اومان سے ڈی پورٹ ہوئے۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) میں رسک اسسمینٹ یونٹ کام کر رہا ہے جس سے مسافروں کی ٹارگٹڈ اسکریننگ کی جاتی ہے اور ڈی پورٹ ہونے اور غیر قانونی سفر کرنے والے مسافروں کا ڈیٹا سسٹم میں شامل کیا جاتا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس ہے ، ایف آئی اے میں کرپشن ثابت ہونے پر 196 افسروں اور اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ائر پورٹس پر ای۔گیٹس کا نظام فعال کرنے پر کام جاری ہے ۔ مزید برآں اے پی آئی-پی این آر کے ڈیٹا تک رسائی ممکن بنائی جائے گی تاکہ ممکنہ طور پر غیر قانونی سفری دستاویزات پہلے سے ہی دستیاب ہوں ۔ مسافروں کے ڈیٹا کے حوالے سے موبائل فون ایپلیکیشن تیار کی جا رہی ہے،ایف آئی اے کے آئی بی ایم ایس اور آئی ٹی سیکشنز کی ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے ،غیر قانونی سفر روکنے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

الحشد الشعبی کی حمایت میں عراقی عوام کا مارچ

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے بغداد میں الحشد الشعبی کی حمایت میں مارچ

تیونس کی النہضہ تحریک کے رہنما پر ملک چھوڑنے پر پابندی

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:   تیونس کے عدالتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک

بھارت کی آبی جارحیت: چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا

?️ 19 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں)  بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، چناب کے

ترکی کا شنگھائی تنظیم میں رکنیت کا مطالبہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک کے جنوب میں جوہری بجلی گھر

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا

پاکستان اور طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہوں گے

?️ 18 اکتوبر 2025پاکستان اور طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہوں گے پاکستان

مدینہ میں جان لیوا حادثہ؛ درجنوں ہندوستانی زائرین کی موت

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: ہندوستانی عازمین کو لے جانے والی ایک بس، جس میں

صوبائی صحافی تحفظ بل اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائیگا، ناصر حسین شاہ

?️ 7 فروری 2021کراچی: {سچ خبریں} صوبائی صحافی تحفظ بل پر بولتے ہوئے صوبائی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے