?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بیرون ممالک سفر کرنے والوں اور مشکوک سفری دستاویزات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ معتبر سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر اس سے متاثر نہ ہوں۔
ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی طور پر بیرون ممالک سفر کے خلاف اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی آف لوڈنگ کے حوالے سے حالیہ اطلاعات اور اس حوالے سے شکایت پر وفاقی وزیر داخلہ نے خود ایئرپورٹس پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا جو انتہائی لائق تحسین ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر بیرون ممالک کا سفر کرنے والوں اور مشکوک سفری دستاویزات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ معتبر سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر اس سے متاثر نہ ہوں ۔
انہوں نے پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرینٹس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے ہم آہنگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت تاکہ قانونی طور پر بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والوں کو دوران سفر کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بیرون ملک غیر قانونی سفر کرنے والوں کی خلاف کاروائیوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے اس سال انسانی سمگلنگ اور بیرون ممالک غیر قانونی سفر کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 451 افراد کو گرفتار کیا ہے ، متعلقہ اداروں کی کارروائی سے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 47 فیصد کمی آئی ہے ، اسی طرح برطانیہ اور خلیجی ممالک میں غیر قانونی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔
یورپی ممالک میں غیر قانونی ہجرت، ورک ویزا، وزٹ و ٹورسٹ ویزا کا غلط استعمال، آف لوڈنگ اور ڈی پورٹیشن کی اہم وجوہات ہیں،زیادہ تر مسافر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، عراق، ملائیشیاء اور اومان سے ڈی پورٹ ہوئے۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) میں رسک اسسمینٹ یونٹ کام کر رہا ہے جس سے مسافروں کی ٹارگٹڈ اسکریننگ کی جاتی ہے اور ڈی پورٹ ہونے اور غیر قانونی سفر کرنے والے مسافروں کا ڈیٹا سسٹم میں شامل کیا جاتا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس ہے ، ایف آئی اے میں کرپشن ثابت ہونے پر 196 افسروں اور اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ائر پورٹس پر ای۔گیٹس کا نظام فعال کرنے پر کام جاری ہے ۔ مزید برآں اے پی آئی-پی این آر کے ڈیٹا تک رسائی ممکن بنائی جائے گی تاکہ ممکنہ طور پر غیر قانونی سفری دستاویزات پہلے سے ہی دستیاب ہوں ۔ مسافروں کے ڈیٹا کے حوالے سے موبائل فون ایپلیکیشن تیار کی جا رہی ہے،ایف آئی اے کے آئی بی ایم ایس اور آئی ٹی سیکشنز کی ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے ،غیر قانونی سفر روکنے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،
فروری
فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ بلاول بھٹو
?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
جون
ایران کے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی
?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:ٹرمپ کے اس دعوے کے باوجود کہ وینس اور امریکی
اپریل
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے عمران خان زمان پارک سے روانہ
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس پر سماعت
فروری
کتوں کے ذریعہ غزہ کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی اور عرب خاموش
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی شہداء کی لاشوں کوآوارہ کتے کھا رہے ہیں اور ٹکڑے
دسمبر
عبرانی میڈیا نے غزہ پر صہیونی یلغار کو اندھوں کی جنگ قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2025عبرانی میڈیا نے غزہ پر صہیونی یلغار کو اندھوں کی جنگ قرار
ستمبر
پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، دنیا کو ہماری مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
حماس کے کمانڈر کا قتل؛امریکی صیہونی سازش
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض حکومت نے حماس کے
دسمبر