وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے فلسطین کے معاملے پر قطر کے موقف کی تعریف کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے ممکنہ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے فلسطین کے معاملے پر قطر کے موقف کی تعریف کی۔شہبازشریف نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غاری گری اور امن قائم کرنے کے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی کی حالیہ بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وزیراعظم نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی ، وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزیدا ستحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ملک کے درمیان سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قطری وزیراعظم نےخطے میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا اظہار کیا اوراقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام کے قطر کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مظبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ تنازع پر قطر کے اصولی موقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیےاس کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ہے، وزیراعظم نے غزہ تنازع کے حل اور اس کے عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیےقطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے فروغ کے لیے قطر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، مذاکرات کے سہولت کار اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزیر اعظم نے خطے میں پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے، اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام کے قطر کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے تعاون کو فروغ دینے اور ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے متنوع اقتصادی شعبوں بشمول زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا پر تپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر کی امیر قطر سے ملاقات

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:   قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے آج منگل

فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

🗓️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے

لبنانی شام سے فتح یاب ہو کر وطن واپس

🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں بے گھر ہونے والے ہزاروں لبنانی دو ماہ کے

حج کے موقع پر سعودی عرب کی داخلی سلامتی کے شرایط

🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے

بی جے پی کے جھوٹے پروپیگنڈے کی نفی ہوگئی کہ ہر مسلمان دہشتگرد ہے، وزیر خارجہ

🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ بھارت کو

موساد کے طیارے کی ریاض میں لینڈنگ

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی چینل کے سیاسی امور کے تجزیہ کار شمعون آران نے

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

🗓️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب نے سندھ اور بلوچستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے