🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں یہ فیصلہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ باقی اراکین کا مجھے پتہ نہیں لیکن میں کورونا ٹیسٹ کرواؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم سے کل ہونے والی ملاقات کے معاملے پروفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کوروناٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کل وزیراعظم سے میڈیا ٹیم کی ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کیا ملاقات میں شریک باقی ارکان بھی ٹیسٹ کرا رہے ہیں؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ باقی ارکان کا علم نہیں میں تو ٹیسٹ کرا رہا ہوں۔پی ڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مرحومین میں شامل تھی، پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں، دوریاں بڑھ گئی ہیں ، انا،ضد ،نفرتوں کی سیاست کریں گے توعلیحدہ ہونا شروع ہوں گے۔
شبلی فراز نےمسلم لیگ ن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ن لیگ نے کسی کو عزت دی نہ ہی مشاورت کی، ایسی صورتحال میں ن لیگ کے حصے میں رسوائی ہی آتی ہے، اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ان کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ، یہ اتحاد نہیں بلکہ انفرادی فیصلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ن لیگ کو دھوکے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے لیے کارڈز کھیل رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
اکتوبر
یمن میں برطانوی اور امریکی فوجی جارحیت
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعے کی صبح یمن میں 12 سے
جنوری
حزب اللہ کا نیا میزائل؛ روئٹرز کی زبانی
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے بدھ کی رات خطے میں
نومبر
میں پاکستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں : عمران خان
🗓️ 19 مارچ 2021مالاکنڈ (سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا خواب
مارچ
دھاندلی زدہ انتخابات تسلیم نہ کرنا میری گھٹی میں شامل ہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
مارچ
وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے: گورنر پنجاب
🗓️ 30 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم
جولائی
امریکی سیاست خونی جنگوں سے جڑی ہوئی ہے:روسی عہدہ دار
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ
جولائی
فوج مخالف مہمات پر ’نظر رکھنے کیلئے‘ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز
🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت، فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہمات پر نظر
مارچ