?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں یہ فیصلہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ باقی اراکین کا مجھے پتہ نہیں لیکن میں کورونا ٹیسٹ کرواؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم سے کل ہونے والی ملاقات کے معاملے پروفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کوروناٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کل وزیراعظم سے میڈیا ٹیم کی ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کیا ملاقات میں شریک باقی ارکان بھی ٹیسٹ کرا رہے ہیں؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ باقی ارکان کا علم نہیں میں تو ٹیسٹ کرا رہا ہوں۔پی ڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مرحومین میں شامل تھی، پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں، دوریاں بڑھ گئی ہیں ، انا،ضد ،نفرتوں کی سیاست کریں گے توعلیحدہ ہونا شروع ہوں گے۔
شبلی فراز نےمسلم لیگ ن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ن لیگ نے کسی کو عزت دی نہ ہی مشاورت کی، ایسی صورتحال میں ن لیگ کے حصے میں رسوائی ہی آتی ہے، اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ان کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ، یہ اتحاد نہیں بلکہ انفرادی فیصلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ن لیگ کو دھوکے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے لیے کارڈز کھیل رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے ایران میں پینے کے پانی کی تنصیبات پر حملہ کیا؛ امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 11 جون 2026سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ بدھ کے روز
جون
ایڈیشنل رجسٹرار کےخلاف توہین عدالت کیس: جسٹس منصور کا انٹراکورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض
?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے
جنوری
بائیڈن سب سے زیادہ غیر مقبول امریکی صدر
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: تازہ ترین گیلپ پولز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
فروری
جنین میں صیہونیوں کے ظلم سے فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: جنین میں مقیم ایک آزاد فلسطینی خاتون وفا جرار صہیونی
اگست
وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے
جنوری
سری لنکا کے وزیر اعظم مستعفی
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے جاری شدید مالی بحران کے نتیجہ میں اس
مئی
امریکہ میں ٹرمپ اور مسک کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ بھر میں ٹرمپ انتظامیہ اور ایلون مسک کی پالیسیوں
اپریل
امریکی سینیٹر کا ٹوئٹر میں سعودی عرب کے شئر کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر نے ٹویٹر پر سعودی عرب کے شئر کی
نومبر