🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے چین میں ان کے ساتھ جانے والے وزرا کو ہدایت دے دی ہے کہ چین جانے والے وزراء کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنائیں، دورہ چین بہت سے منصوبوں سے متعلق چینی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں 5 وزرا ان کے ساتھ جائیں گے، وزیراعظم نے وزرا کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دے دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے متعلقہ وزرا سے وزراتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں۔عمران خان نے کہا کہ اہم دورہ ہے چین جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں، منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوں گے، وزیراعظم چینی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے جس کے بعد چینی تاجروں کی جانب سے پاکستان میں آئندہ سرمایہ کاری کی توقع کی جاسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ صدر بننے کے لیے ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں : بائیڈن
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:واشنگٹن میں تقریباً 650 مہمانوں کے سامنے روایتی ڈنر پارٹی میں
مارچ
بیت المقدس کی مزاحمتی کارروائی انتفاضہ کی واضح دلیل ہے:جہاد اسلامی
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے
مارچ
فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں 7 پاکستانیوں نے جگہ بنا لی
🗓️ 19 مئی 2024سچ خبریں: فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7
مئی
احمد سلمان رشدی؛ ایک مجرم کی زندگی کی کہانی
🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی ایک کتاب "شرم” نے 1983ء میں اسلامی جمہوریہ
اگست
ملک خوبصورت مردوں کے ہوتے ہوئے اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے
🗓️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ
نومبر
سعودی عرب ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف؛برطانوی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا
اپریل
سیلاب زدہ علاقوں میں تقریباً سوا کروڑ افراد کو غربت کا سامنا ہے، رپورٹ
🗓️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پوسٹ ڈزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ (پی ڈی این اے) کی
دسمبر
امریکہ میں وینزویلا کا سفارت خانہ بند
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: وینزویلا کے خود ساختہ صدر جوآن گوائیڈو کی خود ساختہ
جنوری