?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے اس دوران وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، تاحال کوئی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس عملے میں سے تاحال کسی کا کورونا پازیٹو نہیں آیا، ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم اسٹاف کے بعض افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔آفس عملے کے بعض افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ خیال رہے عمران خان کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد وزیراعظم آفس کے تمام عملے کی ٹیسٹنگ ہوئی۔
یاد رہے کہ کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد سے انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دو روز قبل صرف ایک ڈوز دی گئی تھی اور اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
اپنی ٹوئٹ میں ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک وزیراعظم اور خاتون اول کو شفا عطا فرمائے۔ بعد ازاں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت زلفی بخاری نے بتایا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی اسرائیلی مفادات کے خلاف مربوط کارروائیاں
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کے جنگجوؤں نے صیونیستی ریاست
اکتوبر
خواتین کارکنوں کی موجودگی کے بغیر افغانستان میں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں: اقوام متحدہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے ایک بیان میں
اپریل
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے
جولائی
حماس کے فوجی شاہکار
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بٹالین نے
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس میں پہلی بار 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
?️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز اضافے کا
اکتوبر
ال ثانی امریکہ میں؛ روبیو اور ٹرمپ سے ملاقاتوں کے دورے پر
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کے وزیر
ستمبر
مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی
?️ 22 مارچ 2021میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی
مارچ
شہزاد اکبر کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو دستاویزات موصول
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو پاکستان واپس
دسمبر