وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کاسینئر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ، وفاقی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو فیڈریشن کمزور ہو گی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے لاہور سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں،اینکرپرسنز،الیکٹرانک،پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندگان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا

عشائیے میں وزراء حکومت عبدالماجد خان ،چوہدری علی شان سونی ،چوہدری محمد رفیق نئیر ،سردار میر اکبر خان ،چوہدری محمد رشید ،چوہدری اکبر ابراہیم، ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، ،چوہدری اظہر صادق ،سردار فہیم اختر ربانی ،پارلیمانی سیکریٹری جاوید بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، چیئرمین عملدرآمد کمیشن و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد اسرائیل،مرکزی رہنما میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی، سینئر صحافی نصراللہ ملک ،سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد،کالم نگار محمد بلال غوری،میاں حبیب،اسد اللہ خان، فرخ عطاء بٹ، حافظ طاہر خلیل، رانا طاہر، سید امجد حسین بخاری، امتیاز احمد شاد، میاں عمران ارشد، محمد بلال،صباء چوہدری، وجیہ، یاسر شمعون،سیکرٹریزحکومت ،سربراہان محکمہ جات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

عشائیے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں نے واضح کیا ہے اگر وفاقی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو فیڈریشن  کمزور ہو گی، وزیراعظم پاکستان کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کی مگر انہوں نے میری بات کو اہمیت نہیں دی،  اس سے پہلے لینٹ افسران کو بھیجنے کے لیے پینل حکومتوں  کو بھیجا جاتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوا ، اب حکومت پاکستان جانے اور ہماری جوڈیشری جانے ہمارے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کو کیوں روکا  ہوا ہے ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستانیت پر غیر متزلزل ایمان ہے ۔اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کا میڈیا ہماری آواز بنے ۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وفاق محصولات میں سے ہمیں حصہ دے، شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آزادکشمیر کا ایک دورہ نہیں کر سکے ،انہیں ریاست جموں و کشمیر سے کوئی دلچسپی نہیں ہے.

وزیراعظم پاکستان  ریاست کے لوگوں کو سنجیدہ لیں ، ہمارے پاس اگلے مہینے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے موجود نہیں ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کبھی بھی آزاد کشمیر حکومت کے بجٹ پر کٹ نہیں لگایا، جب سے وفاق میں ن لیگ کی حکومت آئی ہے تب سے ہماری ریاست کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے ۔

مشہور خبریں۔

ترکی کا 9 سال بعد مصر میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںترکی نے قاہرہ میں نئے سفیر کا انتخاب کرتے ہوئے نو

فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات

پاکستانی میڈیا واشنگٹن کی حمایت حاصل کرنا کیوں چایتا ہے ؟

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ ڈراپ سائٹ نیوز نے اطلاع دی

نیتن یاہو پر صیہونی میڈیا کی تنقید؛صرف اقتدار کی بقا کی فکر

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے صیہونی قیدیوں کی حالت زار اور مقبوضہ سرزمینوں

صہیونی فلسطینی کمانڈر کی گرفتاری میں ناکام

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:الشفا ہسپتال پر حملے کے دوران اسرائیلی فوج کی مبینہ تصاویر

وزیر اعظم نے آئی جی حیدرآباد کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دئے

?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد

عالمی برادری کو طالبان کی مدد کرنی چاہیے

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان

ایران اور پاکستان کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں: عارف علوی

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایران اور پاکستان کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے