?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے، قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے ، جس کے تحت 10لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب نجی اسپتالوں میں مفت میسر ہوگا۔صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد 63 فیصد ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد میں 63 فیصد ہوجائے گی۔
قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے ، جس کے تحت 10لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب نجی اسپتالوں میں مفت میسر ہوگا۔خیال رہے صحت کارڈ کا اجرا کے پی، پنجاب، اسلام آباد، تھرپارکر ، گلگت بلتستان اورآزادجموں وکشمیر میں کیاجاچکاہے جبکہ بہاولپور ڈویژن میں رحیم یارخان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔
واضح رہے قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔امراض قلب۔ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے۔حادثاتی چوٹیں۔سڑک کا حادثہ۔ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ۔جلنے کا علاج۔اعصابی نظام کا علاج۔گردوں کا علاج اور پیوند کاری۔سرطان۔تھیلیسیمیا۔یرقان۔حمل یا زچگی۔
حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ، جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ 31 مارچ تک ملک بھر میں اس کی رجسٹریشن فعال ہوجائے گی جس کے بعد ملک کے تمام شہری مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔


مشہور خبریں۔
دمشق کی اموی مسجد میں الجولانی کے عناصر کی مداخلت کی وجہ سے تنازع
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں شام کے معروف اپوزیشن رہنما
دسمبر
امریکا کے سمندر میں آتش فشاں کبھی بھی پھٹ سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکا کے مغرب میں زیر سمندر آتش فشاں کسی بھی
جون
امریکہ اور اسرائیل کا حساب، ایران نے کھیل کا رخ موڑا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے ہرات میں واقع وزارت خارجہ کے معاون
جون
60% امریکی تعلیم یافتہ لوگ فلسطینی حامی طلباء کی ملک بدری کی مخالفت کرتے ہیں
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف امریکی
جون
بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ؛ نئی دہلی کے سیاستدان کیا کہتے ہیں؟
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی سرزمین پر ہندوستان کے میزائل حملے پر نئی دہلی
مئی
عبدالباری عطوان کا سوڈان کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان اور محمد حمدان دغلو کی فوج
اپریل
انسان دشمن کون ہے امریکہ یا حماس؟ حماس نے ثابت کر دیا
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا
اکتوبر
مسلئہ فلسطین کا راہ حل کیا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
اگست