?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ وزیراعظم بذریعہ فون مختصر وقت کے لئے ٹرانسمیشن میں شرکت کریں گے اور عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت گھروں کی تقسیم سے متعلق نیشنل بینک کی جانب سےخصوصی میراتھون ٹرانسمشن کا اہتمام کیا گیا ہے، خصوصی ٹرانسمیشن میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہونگے۔
آج نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت قرضے کی فراہمی کے لئے نیشنل بینک کی جانب سےخصوصی میراتھون ٹرانسمشن کا اہتمام کیا گیا ہے، ٹرانسمیشن آج شام ساڑھےچار سے چھ بجے تک نشر کی جائےگی، اس میراتھون میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لئے آسان اقساط پر قرضے لینے سے متعلق سوالات کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرونا میں مبتلا ہیں اس کے باوجود وہ حکومتی امور کو سرانجام دے رہے ہیں، تین روز قبل وزیراعظم نے اپنی میڈیا ٹیم سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلوں کا فیصلہ کیا ہے کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے، شبلی فراز،فیصل واوڈااورعثمان ڈارکی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں ردو بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے کرائے کے فوجی
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد صیہونی آپریشن روم
جنوری
سندھ حکومت کے ترجمان حواس باختہ ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 9 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جون
اسرائیل کی اگلی جنگ نیتن یاہو کے نام ہوگی:صہیونی میڈیا
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی پالیسی پر تنقید کرتے
دسمبر
عراقی وزیر اعظم کا صیہونی مخالف بیان
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع
جولائی
نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خالی ہاتھ واپس
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: یہ وہ تفصیل ہے جو منگل کو واللا نیوز کے تجزیہ
اپریل
قابضین کے پیروں تلے زمین ہلا دو:جہاد اسلامی کا فلسطینی مجاہدین سے خطاب
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کے
جنوری
صیہونی حکومت کے وفد کا دورہ بحرین
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے
جون
امریکہ کی ایران سے مذاکرات کے لیے عجیب شرط!
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے آج ایک
فروری