?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کرینگے، جہاں وہ نمل کالج ڈونر سے ملاقات اور جلسےسےخطاب کرینگے، جلسہ میانوالی بس اسٹینڈکےسامنے گراؤنڈ میں کیاجائےگا اس کے علاوہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران آج مختصر دورے پر اپنے آبائی شہر میانوالی پہنچیں گے، وزیراعظم نمل کالج ڈونر سے ملاقات اور جلسےسےخطاب کرینگے، جلسہ میانوالی بس اسٹینڈکےسامنے گراؤنڈ میں کیاجائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ضلع میانوالی کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ساتھ ہی وزیراعظم ایم ایم روڈ اور میانوالی بلکسرروڈ کا سنگ بنیادرکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور شہر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، مختلف سماجی شخصیات کی جانب سے وزیراعظم کی آمد کے موقع پر خیر مقدمی کلمات سے مزید بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزرا اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے اوربسوں کےحوالےسے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرجانی تانمائش22کلومیٹرٹریک پر80 بسیں چلیں گی، بس سروس کا 25 دسمبر سے باقاعدہ آغاز ہوگا ، جس سے روزانہ 3 لاکھ مسافر سفرکرسکیں گے۔
گرین لائن کا کم سے کم کرایہ15روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پورےدن کیلئے100روپےکاکارڈخریدنےکی سہولت ہوگی ، گرین لائن میں خواتین اور معذور افراد کیلئے علیحدہ علیحدہ نشستیں رکھی گئیں ہیں۔گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔یاد رہے کہ گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔ گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔


مشہور خبریں۔
سیف القدس میں تل ابیب کے خلاف سب سے پہلے کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: آج منگل 10 مئی کو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی
مئی
چین کی امریکہ کو دھمکی
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر
اگست
سوڈان میں خانہ جنگی کے ایک ہفتے کے دوران 83 افراد ہلاک، 1126 زخمی!
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران گزشتہ ہفتے کے اندر خرطوم،
اپریل
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے،شوکت ترین
?️ 9 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
مارچ
لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
?️ 13 مئی 2024لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال
مئی
اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سے ملاقات
?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی
دسمبر
موجودہ معاہدہ جنگ کا حتمی خاتمہ ہے؛ غزہ پر کوئی غیر ملکی سرپرستی قبول نہیں کی جائے گی : حمدان
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں فائر بندی کے معاہدے کے اعلان کے
اکتوبر
نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے
جون