?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے، پاکستان کو موسلادھار بارشوں و سیلاب سے بچانے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے دو ہفتوں میں جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور جاری امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں و سیلاب کے متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، ملک کے جنوبی حصوں میں دریاؤں سے ملحقہ علاقوں کے حوالے سے تیاری یقینی بنائی جائے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر قسم کی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
لوگوں کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔
ایسے متاثرین جو نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں، ان تک مالی معاونت پہنچانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کی مون سون کیلئے ابھی سے تیاری کرے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات بشمول موسلادھار بارشیں و سیلاب سے بچانے اور انکے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے دو ہفتے میں ایک جامع لائحہ عمل پیش کرے۔ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، پاک فوج اور ریسکیو و ریلیف کے وفاقی و صوبائی اداروں کی لوگوں کے ریسکیو و ریلیف کیلئے کاروائیاں قابل تحسین ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ طوفانی بارشوں و سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں و بحالی کیلئے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
مشہور خبریں۔
حماس نے شروع ہی میں غزہ کی فوج کو مار گرایا
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے آپریشن کے حوالے سے
مارچ
فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ایران کے سپرم لیڈر امام خامنہ ای نے 31 جون کو
جون
پی ٹی آئی کے جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے
مئی
صہیونی فوجیوں کے غزہ میں تاراج ہونے کی خبر سن کر نتانیاہو کے چہرے کے تاثرات
?️ 9 جولائی 2025 صہیونی میڈیا نے بنجمن نتانیاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، کی تصاویر
جولائی
روس کی فوجی طاقت کو بحال کرنے میں 10 سال لگیں گے: یوکرین
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر دفاع الیگزینڈر رزنیکوف نے جمعہ کی رات
دسمبر
شمالی کوریا کا امریکی انسانی ہمدردی کی امداد پر بھی سوالیہ نشان
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت پر الزام لگایا
جولائی
آٹھ محاذوں پر جنگ کی واپسی
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق، عطوان نے لکھا ہے کہ تین
مارچ
یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں سعودی اتحادی افواج کی خود سپردگی
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں تمام سعودی اتحادی عسکریت
ستمبر