?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) 4 نومبر کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر وزارت داخلہ نے دارالحکومت کے ریڈ زون کے علاقے کو اتاترک ایونیو سے فیصل ایونیو تک بڑھا دیا تاکہ اہم تنصیبات کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے متعلقہ علاقوں کے اندر اجتماعات اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کر دی اور ریڈ زون میں کرمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کے جزوی علاقے اب اتاترک ایونیو سے فیصل ایونیو، خیابان اقبال سے مارگلہ روڈ اور سرینا چوک سے زیرو پوائنٹ تک پھیلے ہوئے ہوں گے۔
قبل ازیں، ریڈ زون تھرڈ ایونیو اور مری روڈ کے چوراہوں کے مغرب کے علاقوں بشمول چائنا ایمبیسی، یونیورسٹی روڈ کے جنوب میں فورتھ ایونیو تک، خیابانِ اقبال کے جنوب میں فورتھ ایونیو سے اتاترک ایونیو تک، اتاترک ایونیو کے مشرق میں جناح ایونیو تک، ایمبیسی روڈ کے مشرق میں خیابان سہروردی تک، ڈھوکری چوک کے شمال میں (سرینگر ہائی وے پر کنونشن سینٹر چوک مری روڈ اور تھرڈ ایونیو کے چوراہے تک) مشتمل تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر 2012 میں، اس وقت کے وزیر داخلہ نے اہم علاقے میں واقع تنصیبات کو لاحق خطرات کے خلاف احتیاطی تدابیر کے تحت اتاترک ایونیو 5 سے اتاترک ایونیو 6 تک ریڈ زون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم بعد میں اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا جب پولیس سمیت کچھ محکموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریڈ زون پہلے سیکریٹریٹ تھانے کی حدود میں واقع تھا اور توسیع کے بعد اب اس میں کوہسار ماڈل سب ڈویژن اور آبپارہ تھانے کی حدود کے علاقے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زون کی توسیع کے بعد سیکیورٹی کی ذمہ داری تین اسٹیشن ہاؤس آفیسرز اور دو سب ڈویژنل پولیس افسران کی ساتھ شیئر کی جائے گی۔
دریں اثنا ڈان کو معلوم ہوا ہے کہ دارالحکومت کی پولیس نے اسلام آباد کی تاجر برادری کو ’دھمکی‘ دی کہ وہ لانگ مارچ کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے معاملات کرنے سے گریز کریں۔ کچھ پولیس اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سینئر افسران نے کاروباری برادری کو سخت قانونی کارروائی کے بارے میں وارننگ جاری کرنے کے لیے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کا استعمال کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، سرائے کے ساتھ ساتھ کیٹرنگ اور رینٹ اے کار سروسز کے مالکان کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کو خدمات فراہم نہ کریں اور یہ کہ پولیس احکامات پر عمل درآمد کے لیے ان کی جانچ کرتی رہے گی۔


مشہور خبریں۔
کیا فلسطینی عوام طوفان الاقصی آپریشن سے خوش ہیں؟
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کے عظیم الشان
مارچ
شامی کردوں کے بارے میں امریکہ کا بدلتا رویہ
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹیم کے کچھ نمایاں اراکین
جولائی
برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد اسد کا متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسد نے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات کے نائب
مارچ
پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں:آرمی چیف
?️ 29 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
جولائی
پاکستان کا بھارتی جاسوس کے بارے میں اہم فیصلہ، اہلخانہ نے پاکستان کے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا
?️ 13 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے
جون
مسلمان میئر کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا توہین آمیز سلوک
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:پراسپیکٹ پارک نیو جرسی کے مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں
مئی
صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کے فیصلے پرعرب ممالک کا استقبال
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: خلیج فارس کے عرب ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے اسرائیلی
مئی
عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، خواجہ آصف
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران
مارچ