?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت خزانہ کی جانب سے وضاحت دی گئی ہےاس حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہےحکومت نے لیوی اور سیلز ٹیکس کی مد میں اپنے 35 روپے چھوڑے، ورنہ فی لیٹر قیمت 180 روپے سے بھی زائد ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت سیلز ٹیکس17 فیصد کی بجائے 1 اعشاریہ 43 فیصد حاصل کرے گی اگر پورا 17فیصد وصول ہوتا تو پٹرول کی قیمت 160 روپے سے زیادہ ہو جاتی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مزید اگر 30 روپے لیوی لی جاتی تو پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا لیکن حکومت نے اپنے فی لٹر 35 روپے چھوڑ دیے ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے ، 5 نومبر جمعہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے ، پٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے ہو گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 پیسے اضافے کے ساتھ 114 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے ۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا ، اگر اوگراکی سمری کے مطابق پیسے بڑھاتے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا۔


مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 17 نومبر 2025سلہٹ (سچ خبریں) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا
نومبر
سویڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: نیٹو کے عدم پھیلاؤ پر روسی احتجاج اور مغربی فوجی
مئی
تل ابیب اور ریاض نے ایران کے خلاف سیکورٹی اتحاد بنایا
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: عبرانی چینل کان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عبوری
جون
اس وقت زر مبادلہ کا بہاؤ متوازن و مستحکم ہے:خرم دستگیر
?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
جولائی
ٹرمپ اینڈ کمپنی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج
اگست
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر حملہ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا ذرائع نے آج اتوار، 11 ستمبر کو
ستمبر
امریکہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: سابق صیہونی وزیراعظم نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے
جولائی
کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ادارے کی کارروائی، کالعدم ایس آراے کے 2 دہشتگرد گرفتار
?️ 2 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ایک
نومبر