?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارتِ داخلہ میں اہم انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے سینئر بیوروکریٹ کی جگہ ایک حاضر سروس فوجی افسر کو ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا ہے، جسے ملک میں انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات میں سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیر کے روز ایک حاضر سروس میجر جنرل کو وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے اہم عہدے پر تعینات کردیا، یہ عہدہ روایتی طور پر سینئر سول افسران کے پاس ہوتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ میجر جنرل نور ولی خان ہلال امتیاز (ملٹری) کو ایڈیشنل سیکریٹری (بی ایس-21) وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کیا جاتا ہے، یہ تقرری سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر تین سال کے لیے ہوگی، جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگی اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔
یہ نوٹی فکیشن وزیرِاعظم آفس، ایوانِ صدر، کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کیا گیا ہے۔
جولائی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت میں ایک حاضر سروس فوجی افسر کو شامل کرنے کے اپنے ارادے کا عندیہ دیا تھا۔
انہوں نے اس کی وجہ سول آرمڈ فورسز، جو وزارت کو رپورٹ کرتی ہیں اور فوج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں مؤثر ہم آہنگی کو قرار دیا تھا۔
وزارتِ داخلہ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والی نیم فوجی اور سول آرمڈ فورسز میں فرنٹیئر کور، رینجرز، پاکستان کوسٹ گارڈز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور حال ہی میں قائم کی گئی فیڈرل کنسٹیبلری شامل ہیں، یہ سب ملک بھر میں دہشت گردی اور بغاوت کے خلاف آپریشنز میں سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق میجر جنرل نور ولی خان اس سے قبل اہم عسکری اور انٹیلی جنس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
ان کے پیشرو پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے بی ایس-21 افسر سہیل حبیب تاجک کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم انہیں کوئی نیا قلمدان نہیں دیا گیا۔
ایک علیحدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سہیل حبیب تاجک، جو اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے طور پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سہیل حبیب تاجک ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جب کہ نذر محمد بزدار ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل اینڈ فارنرز سیکیورٹی اور سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری بارڈر مینجمنٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔
سینئر پی ایس پی افسر سہیل حبیب تاجک کو وزارتِ داخلہ کے اہم عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کوئی نیا قلمدان نہیں دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر جنرل نور ولی خان کی تعیناتی کے بعد وزارت میں مزید ردوبدل متوقع ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران سے رحم کی بھیک مانگنے سے پہلے جنگی جنون ترک کرو؛صیہونی ماہرِ سلامتی کا انتباہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ماہر یوسی ملمَن نے تل ابیب کو خبردار
جون
سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہری
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب
جون
ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے سے زائد کے ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف
?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک
مارچ
ایران کے میزائل حملے پر نیتن یاہو کا پہلا ردعمل
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے
اکتوبر
اسرائیل کے یمن پر بے اثر حملے، یمنی میزائل حملے جاری
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبارات "اسرائیل ہیوم” نے ایک تجزیے میں اسرائیل اور
مئی
وفاقی کابینہ اجلاس، 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کردیے، وزیراعظم
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5
اکتوبر
جولانی حکومت کی ناکامی سے اسرائیل کے نئے تجزیاتی منصوبے تک
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی اکثریتی علاقے سویداء میں جولانی حکومت
جولائی
مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں
مئی