واپڈا اگلے سال دیامر بھاشا ڈیم پر ’آر سی سی‘ کا کام شروع کردے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اعلان کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر رولر کمپیکٹ کنکریٹ (آر سی سی) کا کام آئندہ سال سے شروع کیا جائے گا، جس کے بعد یہ منصوبہ ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلے گا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق واپڈا، رواں سال کے آخر تک پروجیکٹ کے مرکزی ڈیم دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے رولر-کمپیکٹ کنکریٹ کا کام شروع کر دے گی۔

واپڈا کے بیان کے مطابق پروجیکٹ آئندہ سال کے اوائل میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرے گا اور 2026 کے ابتدائی مہینوں میں مرکزی ڈیم کی تعمیر کے لیے آر سی سی ورکس شروع کر دیے جائیں گے۔

چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام سائٹس پر اضافی وسائل مہیا کیے جائیں اور تعمیر میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، دورے کے دوران چیئرمین واپڈا نے کیڈٹ کالج چلاس کا بھی معائنہ کیا۔

واپڈا کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے منگل کو اس سائٹ کا دورہ کیا جو چلاس، گلگت-بلتستان سے 40 کلومیٹر نیچے واقع ہے۔

بیان کے مطابق واپڈا کے چیئرمین نے کرشنگ پلانٹ، ڈائیورژن ٹنل، ڈیم پٹ اور ابٹمنٹس، آر سی سی ٹرائل سیکشن اور کنویئر بیلٹ ٹنل پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو تیز کرنے کے لیے اضافی وسائل استعمال کریں تاکہ مقررہ اہداف وقت پر حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے واپڈا کی ٹیم اور مشیران سے بھی کہا کہ پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پیدا کرنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے فعال نقطہ نظر اپنائیں۔

دورے کے دوران پروجیکٹ کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات کی گئی۔

محمد سعید نے چلاس کیڈٹ کالج کا بھی دورہ کیا، جو واپڈا نے اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کے تحت 2 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔

واپڈا نے پروجیکٹ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی بحالی اور علاقے میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

272 میٹر اونچائی کے ساتھ دیامر-بھاشا ڈیم دنیا کا سب سے بلند آر سی سی ڈیم ہے۔

اس کی مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 8.1 ایم اے ایف ہوگی اور یہ 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گا۔

4 ہزار 500 میگاواٹ کی انسٹال شدہ بجلی پیداوار کے ساتھ، یہ پروجیکٹ ہر سال قومی گرڈ کو 18 ارب یونٹس سبز، صاف اور سب سے سستی بجلی فراہم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں سے لے کر فلسطینی اتھارٹی تک غزہ میں قحط کے 5 بڑے ذمہ دار 

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں قحط اور بھوک کی پالیسی صرف اسرائیل نہیں

کراچی کے تاجر رہنماؤں کی وزیر اعظم کو تجاویز

?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی تاجر برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف

بائیڈن نے روس کو اکسایا

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت

لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد

?️ 28 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سفر محفوظ اور

افغانستان میں خواتین کے کام پر پابندی پر اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      اقوام متحدہ نے غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں

مقبوضہ فلسطین میں ایک اور آگ القدس کے شمال میں ایک فوجی اڈے میں گئی آگ

?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:    فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس

?️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر

صیہونی کنسیٹ انتخابات کے موقع پر فلسطینیوں کے خلاف خوفناک منصوبے

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں مقیم 200000 فلسطینیوں کو مغربی کنارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے