?️
کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے لیے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کے علاوہ ملک بھر میں بجلی 19 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے ایک ماہ کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کم کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔البتہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے علاوہ ملک بھر میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
اس سے قبل 29 ستمبر کو نیپرا میں کے-الیکٹرک کی اگست کے مہینے کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔
اس درخواست کی سماعت پر نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔
اسی موقع پر بھی نیپرا نے کراچی کے علاوہ باقی ملک کے لیے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔
نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 22 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت بھی ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
یمنیوں کا مصر کے نام اہم پیغام
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
فروری
صیہونیوں کا مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کا منصوبہ؛مقابلے کی اپیل
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونیوں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ
جولائی
غزہ میں صیہونی فوج پر نئی کاری ضرب
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہ سرایا القدس نے غزہ میں اسرائیلی فوج
جولائی
یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر
مارچ
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو
جون
غزہ کی پٹی میں بھوک اور قحط کا شکار ہونے والوں کے اعدادوشمار
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک اہلکار نے اس طبی
مارچ
لبنان میں امریکہ کی نئی سازش
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی
اکتوبر
بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں۔ خواجہ آصف
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے
جولائی