?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی، بجلی کی قیمت میں کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کمی کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل کے بلوں پر ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں 99 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل کے بلوں پر ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے 76 پیسے بجلی سستی کی تھی، نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مدد میں سستی کی گئی، فروری کے بلوں میں صارفین کو بجلی سستی کا ریلیف منتقل کیا جائے گا۔
لائف لائن اور ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس نفاذ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب گزشتہ روز حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے اور تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے ۔
حکومت نے 100 یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے، 301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 95 پیسے اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ بجلی میں اضافے کے فیصلے سے گھریلو صارفین 20 ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے لیے نہیں مانگا گیا۔ حکومتی درخواست پر نیپرا سماعت 24 جنوری کو کرے گا۔
مشہور خبریں۔
جاپان کی ترکی کے زلزلے میں سب سے زیادہ طبی امداد
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد سے
مارچ
برطانوی ڈاکٹر کیوں ہڑتالیں کر رہے ہیں؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں برطانوی
اگست
صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے اہلکار کا جانبدارانہ موقف
?️ 6 اگست 2022 سچ خبریں: مغربی ایشیا کے امور میں اقوام متحدہ کے
اگست
غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ
جنوری
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت پر عدالت کا ڈپٹی کمشنر لاہور کو شام تک فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 20 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی
ستمبر
ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد
مارچ
فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی
فروری
ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے میں بہترین آپشن ہوں: بائیڈن
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان
جولائی