?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے ،بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی مہنگی کی گئی ہے،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا نے نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ بجلی کی فی یو نٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹراک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔دوسری جانب آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی کی معاشی و مالی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے آئے روز بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ، تین سالہ حکومتی کارکردگی مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کی شکل میں صر ف سامنے آئی ۔
انہو ں نے کہا کہ منی بجٹ عوام کے ساتھ حکومت کے ایک اور ظلم کے مترادف ہے ، عوام ساڑھے تین سال سے مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے ستائے ہوئے ہیں ، ان میں مہنگائی کے مزید تھپیڑے سہنے کی سکت نہیں ہے، حکمرانوں نے ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، موجودہ تین سالوں میں جتنا استحصال عوام کا ہوا اس کی مثال میں ماضی میں نہیں ملتی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے سرحد
مئی
حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے مجاہدین صیہونی ریاست کے
اکتوبر
شام- ترکی تعلقات کا تناظر؛ دونوں فریق کتنا اسکور کر سکتے ہیں؟
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات کی ممنوعہ ناکامی کے باوجود
مئی
سوڈان میں جمعرات کو ہونے والے مظاہروں میں 3 ہلاک
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں: سوڈان لبریشن اینڈ چینج گروپس نے اقوام متحدہ کی سلامتی
جنوری
فردین خان کی ایک دہائی کے بعد کی فلموں میں واپسی
?️ 15 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکار فردین خان تقریباً ایک دہائی کے بعد اپنے
ستمبر
یمن میں اقوام متحدہ کے انسپکٹر نے اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسپکٹر جنرل برائے یمن کمال الجندوبی کے
دسمبر
غزہ میں صہیونی سازشیں ناکام
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں شریک
جنوری
ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز
اکتوبر