🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا کے مطابق نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صارفین سے بجلی کی قیمت میں اضافےکی وصولی ستمبر تا نومبر 2024 کے 3 ماہ میں کی جائے گی، جس سے صارفین پر اضافے کا 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کو 43.23 ارب روپے کی فراہمی کے لیے نیپرا نے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ستمبر سے نومبر تک کے لیے بجلی کے نرخوں میں تقریبا ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔
نیپرا نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن اور مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کے استعمال کے چارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس، اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے اثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا ہے۔
نیپرا نے کہا کہ مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے 4323 ارب روپے کی مثبت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو تین ماہ یعنی ستمبر سے نومبر 2024 کے دوران تقریبا ایک روپے 74 پیسے فی کلو واٹ گھنٹہ کے یکساں نرخ پر لاگو ہوگی، یہ اضافہ لائف لائن اور پری پیڈ صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔“
یہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔
مشہور خبریں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 15 مہینے کی کم ترین سطح پر
🗓️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر کر 15
مارچ
اسنیٰ کراچی سے 500کلو میٹر دور، ایک اور مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہونے کیلئے تیار
🗓️ 1 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنی کراچی سے
ستمبر
عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا:وزیر داخلہ
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئوفاقی وزیر داخلہ
اگست
بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر
دسمبر
صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیوں کیا؟
🗓️ 6 اگست 2022سچ خبریں:حماس کو تنازعہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مصر
اگست
چین کی فنانسنگ سے پاکستان کو ’چینی قرضوں‘ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے
🗓️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امریکی ادارے
اکتوبر
امریکی عہدیدار کا ضمیر بیدار ہوگیا پر عرب حکمرانوں کا نہیں
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے لیے
اکتوبر
اسرائیل بہت کمزور ہوچکے ہیں اور بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے: صہیونی سکیورٹی عہدہ دار
🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ ، جنہوں
اگست