?️
کراچی (سچ خبریں) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے سونے کی اینٹیں ، بٹن،ڈالرز ، درہم اور ریال برآمد ہوئے۔اس حوالے سے نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ہاتھ لگ گئیں۔سونے کی اینٹیں، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے،برآمد کی گئی رقم کو گننے کے لیے مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔دوسری جانب ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کے لیے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی۔رشوت لے کر ٹھیکے دئیے جاتے، کم آئل لے کر زیادہ رسیدیں کاٹی جاتیں۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا ۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں واردات کی ، ان ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی گئی اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا ، ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ایک ساتھی ہلاک ہو گیا ، ہلاک ڈاکو راہ زنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا ، جس نے 2017ء میں نشتر کے علاقے میں دوران مزاحمت پر کانسٹیبل محمد اعظم کو بھی شہید کیا ۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے بچھو گینگ کے سرغنہ کی لاش تحویل میں لے لی ، جب کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین کا آغاز ہو چکا ہے
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 سال سے
مئی
کیا اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جنوری
غزہ میں تعلیمی نظام کی تباہی سے ایک گمشدہ نسل کا خطرہ؛ یونیسف کا انتباہ
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:یونیسف کے علاقائی ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی بمباری
اکتوبر
الجزیرہ کا برطانوی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا راز فاش
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:الجزیرہ نے اعلان کیا کہ اس نے برطانوی لیبر پارٹی کے
ستمبر
مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے معافی مانگی
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ میں
دسمبر
چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات
مئی
کیا حماس نے جنگ بندی کو ہری جھنڈی دے دی ہے؟
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حماس جلد ہی
جولائی
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا
اگست