🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزارت قانون اور کابینہ ڈویژن کے سیکریٹریز کو نوٹس جاری کر دیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کیا۔
عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی عوام نے حکومتی امور چلانے کی ذمہ داری اپنے منتخب اراکین کو دی ہے تاکہ اراکین اسے مقدس امانت کے طور پر استعمال کر سکیں، لہٰذا یہ عوام کا حق ہے کہ وہ منتخب نمائندوں کو ان کے ایکشن کے لیے جوابدہ ٹھہرا سکیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیاسی اقدامات کا احتساب انتخابات کے وقت ہوتا ہے اور اس کا انحصار ان قوانین پر ہوتا ہے جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بناتے ہیں، قانونی یا انتظامی کارروائیوں کا احتساب عدالتی جائزے کے ذریعے لوگوں کو دستیاب ہوتا ہے۔
درخواست میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا ہم پاکستانی عوام کے منتخب نمائندوں کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ احتساب کے قوانین واپس لے لیں یا انہیں اس حد تک کمزور کردیں کہ وہ غیر مؤثر ہوجائیں، عوام کو منتخب افراد کے احتساب کے حق سے محروم کردیں۔
پٹیشن میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ نیب قانون میں کی گئی ترمیم میں اختیار کے غلط استعمال کے جرم کی وسعت تبدیل کردی گئی ہے اور یہ احتساب سے انکار کے مترادف ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایک ترمیم کے ذریعے وعدہ معاف گواہ کو نااہل کرنے سے بااثر ملزمان کے خلاف گواہی دینے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترامیم، اس قانون سے مبینہ فائدہ اٹھانے والوں نے ہی متعارف کرائیں، ساتھ ہی عدالت سے استدعا کی کہ بااثر افراد کے خلاف زیر التوا مقدمات، تحقیقات اور انکوائریز کی تفصیلات طلب کرے۔نمایاں تصویر مقرر کریں
ان ترامیم کے خلاف اسی طرح کی ایک درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی دائر کی گئی تھی جسے عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ
🗓️ 27 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا
مارچ
تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی
🗓️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے
نومبر
سعودی ولیعہد کی فرانسوی اور برطانوی رہنماؤں سے غزہ اور یوکرین پر اہم مشاورت
🗓️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر امانوئل
مارچ
صیہونیوں پر ایران کا خوف و ہراس
🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں پر ایران کا اس قدر خوف و ہراس طاری ہے
جون
فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے
نومبر
شام میں نکاح افغانستان میں طلاق
🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:داعش کے خلاف جنگ سے لے کر بڑے پیمانے پر تباہی
ستمبر
آئی ایم ایف کی تنقید کے درمیان حکومت کا ترقیاتی اخراجات میں کمی و دیگر اصلاحات کا عہد
🗓️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے خصوصی سرمایہ
اکتوبر
اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی
🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک
اکتوبر