🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں)کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل کرنے کیلئے نیب آرڈیننس میں 31 ترامیم تیار کرلی گئی ہیں اور کرپشن کیسز میں نااہلی 10 سال کے بجائے 5 سال کیلئے ہوگی اور 5 سال بعد الیکشن لڑا جاسکے گا۔
کرپشن کیس میں سزا پر اپیل کاحق ختم ہونے تک عوامی عہدے پر فائز رہا جاسکے گا۔ 5سال سے زیادہ پرانی ٹرانزیکشن یا اقدام کے خلاف نیب انکوائری نہیں کرسکےگا، بار ثبوت ملزم کے بجائے نیب کوفراہم کرنا ہوگا ورنہ انکوائری شروع نہیں ہوسکے گی۔ نئی ترامیم میں نیب کا ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیارختم کردیا گیا ہے اور اب عدالت کی منظوری سے نیب ملزم کو گرفتار کرسکے گی۔
نئی مجوزہ ترمیم کے تحت وزیراعظم، کابینہ ارکان اورکابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں پر نیب کارروائی نہیں کرسکے گا جبکہ زیرالتوا انکوائریاں اور انڈر ٹرائل مقدمات احتساب عدالت سے متعلقہ اتھارٹیزکومنتقل ہوں گے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق سیاستدانوں اوربیوروکریسی کے خلاف مالی فائدہ ثابت کیے بغیرکرپشن کیس نہیں بنےگا، سیاستدانوں اوربیوروکریسی کے اچھی نیت کے فیصلوں پر بھی نیب کارروائی نہیں کرسکے گا۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تعیناتی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد صدرمملکت کریں گے، ترمیم کےذریعے نیب آرڈیننس کی 7 شقیں ختم کردی جائیں گی اور نیب ترامیم کااطلاق 1985 سے کیاجائے گا،اطلاق زیرتفتیش اور انڈر ٹرائل مقدمات پر ہوگا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مقدسات کی توہین جاری شراب کی بوتل پر قبۃ الصخرہ کا لیبل
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں: آج 2۲ اگست 2022 کو ایک انتہا پسند صہیونی
اگست
چین، روس اور ایرانی ہیکرز اے آئی ٹولز استعمال کررہے ہیں، مائیکروسافٹ کا انکشاف
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: مائکروسافٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس،
فروری
سخت صیہونی سکیورٹی اور فلسطینیوں کی مسجد الاقصی میں حاضری
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے جانے کے
جون
وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
🗓️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری
سیلاب زدگان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری
🗓️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان
ستمبر
جنوبی لبنان کی صورتحال؛ ایک فوجی کی گرفتاری اور مسلسل حملے
🗓️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے قریب لبنانی
مارچ
امریکہ اور برطانیہ کے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں ؛انصاراللہ
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
جون
ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب بینک ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں
🗓️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع نے کہا ہے کہ شرح مبادلہ
نومبر