کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نویں اور گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے پر اتفاق ہوا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں 9 ویں 11ویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، امتحانات صرف اختیاری مضامین کے لیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس ہوا جس میں کلاس 9ویں اور 11ویں کےامتحانات کی تاریخ پر غور کیا گیا۔جولائی میں 10ویں جماعت کے بعد 9 ویں کے امتحانات اور 11ویں کےامتحانات 12ویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیئے جائیں گے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ امتحانات کے45 روز کے بعد پہلے مرحلے میں 10ویں،12ویں کےنتائج کااعلان کیاجائےگا جبکہ 9ویں،11ویں کےنتائج ان دونوں کلاسزکے نتائج کے بعد اعلان کیے جائیں گے۔
میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد لیے جائیں گے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریکٹیکل امتحانات اپنےاپنے اسکولز اور کالجز میں ہی ہوں گے اور اختیاری مضامین میں فیل طالبعلم کو پاسنگ مارکس دیےجائیں گے جبکہ لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔