?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے، ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عوامی قرضہ 1371ارب روپے کم ہوگیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں رواں ماہ مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہی ہے، خوراک کی قیمتوں اور زرعی آؤٹ پٹ پر دباؤ پڑا ہے اور صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام ہے، فصلوں کا مجموعی منظرنامہ ملا جلا رجحان ظاہر کر رہا ہے اور مناسب زرعی ان پُٹس کی دستیابی سےصورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کے معاون اقدامات سے سپلائی میں بہتری متوقع ہے، اور ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور ساختی اصلاحات کے عملی نتائج ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ مالی نظم و ضبط میں بہتری اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی اخراجات میں محتاط حکمتِ عملی برقرار رہے گی، ترسیلات زر میں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عوامی قرضہ 1371ارب روپے کم ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانچ سال بعد پہلی بار ایک سہ ماہی میں قرض میں نمایاں کمی ہوئی اور مہنگے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی سے مالی خطرات میں کمی کا امکان ہے جبکہ اقتصادی استحکام کے لیےحکومت کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم میں پڑی ایک اور بڑی دراڑ
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اپوزیشن لیڈر پر پی ڈی ایم میں شدید اختلاف کھل
مارچ
مزید فلسطین نواز طلباء کے ویزے منسوخ ؛ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ داخلہ نے کولمبیا یونیورسٹی کے چار غیر ملکی
اپریل
تل ابیب ایک نئی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے: سابق امریکی اہلکار
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے زور دے کر
اگست
پریگوزن کو لے جانے والے طیارے کے دو بلیک باکس ملے ہیں
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اعلان کیا کہ روس کو ماسکو کے
اگست
غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: مغربی ممالک مشرق وسطیٰ میں صیہونی حکومت کے تنازعات کی
جولائی
راولپنڈی کے تاجر آئے روز احتجاج سے پریشان، آج کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان
?️ 24 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام
نومبر
مصر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
فروری
سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج 24
جنوری