?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام کا تصورِ جہاد عدل، امن اور مظلوم کی نصرت پر قائم ہے، نہ کہ قتل و غارت اور ریاستی اداروں پر حملے، نور ولی کا خودساختہ ‘جہاد’ قرآن کی اس تعلیم کے منافی ہے: "وَلَا تَعْتَدُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ” (البقرہ: 190)۔ یہ فساد ہے، نہ کہ جہاد۔
تفصیلات کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فتنے کے وقت بیٹھا شخص کھڑے سے بہتر ہے ، نور ولی جیسے لوگ جہاد کی آڑ میں امت میں انتشار اور خونریزی پھیلا رہے ہیں، یہ لوگ مجاہد نہیں، دورِ جدید کے خوارج اور فتنہ پرور ہیں۔ قرآنی آیات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا فکری خیانت ہے، نور ولی کا کلام آیاتِ قرآنی کی تحریفِ معنوی کا نمونہ ہے، ایسی گمراہ کن تاویلات دین کی خدمت نہیں بلکہ اس کی توہین ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہاد صرف امامِ وقت یا ریاست کی اجازت سے جائز ہے، گروہی یا ذاتی فیصلے اس کے دائرے سے خارج ہیں، نور ولی کی کارروائیاں فقہی اصولوں، اجماعِ امت اور اسلامی نظم کے منافی ہیں، یہ عمل جہاد نہیں، فتنہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے ، نور ولی گروہ بے گناہوں، نمازیوں، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ان کی درندگی اسلامی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اسلام قیادت میں تقویٰ، علم، عدل اور حکمت کو شرط بناتا ہے، نور ولی کی قیادت اشتعال، فریب اور فکری گمراہی پر مبنی ہے، یہ قیادت نہیں، امت کی تباہی اور نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرنے کا عمل ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ ، نور ولی اور اس کے پیروکار فتنہ و فساد کے نمائندے ہیں، نہ کہ دین کے خادم، ان کی حرکات، افکار اور اقدامات اسلام کے نام پر ایک وحشیانہ کھیل ہیں، یہ دہشت گرد ہیں، مجاہد نہیں۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے
?️ 4 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ
?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ صارفین پر
نومبر
فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں
اکتوبر
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو جانتی تک نہیں۔ فواد چودھری
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا
نومبر
جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی نئی صیہونی چال
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی
اکتوبر
امریکا میں فائرنگ سے 4 سکھوں کی ہلاکت کا معاملہ، سکھ برادری نے شدید احتجاج شروع کردیا
?️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست انڈیانا میں مشہور کوریئر کمپنی کے دفتر
اپریل
غزہ میں تباہ کن ویرانی؛ 90 فیصد رہائشی علاقے زمین بوس
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ اور قابض اسرائیلی افواج کے
جنوری
گوگل میسیجز پر اے آئی فیچرز دیے جانے کا امکان
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے دنیا بھر میں
دسمبر