نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے وہ علاج نہیں کراسکے جبکہ عوام کو کہتے ہیں کہ کورونا میں جلوس کی صورت میں اسلام آباد جاؤ، لوگوں کو بیماری میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور خود اپنی صحت اتنی عزیز ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کرلے، ان کے تلوں میں تیل نہیں ہے، آپ 27 فروری اور 23 مارچ کو دیکھ لیے گا، اس میں زیادہ شوق مولانا فضل الرحمٰن کو ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا نے عمران خان کو اشرف غنی سے ملایا، حالانکہ عمران خان پہلے بھی طالبان کی حمایت اور ڈرون حملوں کی مخالفت میں بولتے تھےجس کے لیے اپنے اوپر طالبان خان کا لیبل لگوالیا، عمران خان وہ واحد فرد ہے کہ جو آج بھی افغانستان میں انسانی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سال کے عرصے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 87 نئے سینٹرز کھولے گئے جن میں سے سندھ میں 23، پنجاب میں11، خیبرپختونخوا میں 16، بلوچستان میں 13، آزاد کشمیر میں 13، گلگت بلتستان میں 10 اور اسلام آباد میں ایک مرکز کھولا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں 13 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے یہاں ہم پاسپورٹ سینٹرز قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے تاخیر کی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کوخط لکھ کر اور فون کر کے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے الرٹ رہنے اور ہر قسم کی صورتحال کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزبروز افواہیں اڑائی جارہی ہیں، ملک میں کوئی صدارتی نظام آرہا ہے نہ ایمرجنسی لگ رہی ہے اور نہ ہی کوئی ڈیل اور ڈھیل دی جارہی ہے نہ ہی کوئی تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ساڑھے 3 سال میں کوئی ایسا بل نہیں ہے جس پر حکومت کو سینیٹ یا قومی اسمبلی میں کامیابی نہ ملی ہو۔کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ایک بیان میں 42 حملوں کے دعوے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ ہمیں 3 سے 4 وارداتوں کا سراغ مل گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں تبادلوں سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تبادلے ڈی جی ایف آئی اے نے کیے ہوں گے جنہیں صرف وزیراعظم روک سکتے ہیں انہیں کون سے وزرا روکنا چاہتے ہیں اس کا مجھے علم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان بااختیار ہیں، اگر کوئی تبادلے ہوئے ہیں تو یہ ان کی صوابدید ہیں۔

وزارت اطلاعات کا منصب دیے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں وزارت داخلہ میں خوش ہوں، مجھ سے کسی نے کوئی بات نہیں کی، اگر کسی نے کی تو میں اپنی گزارش کروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ روزانہ علاج اور دیگر مقاصد سے یومیہ تقریباً 500 افراد افغانستان سے آتے ہیں، آنے اور جانے والوں کے تناسب سے پاکستان میں ایک لاکھ 7 ہزار افغان شہری زیادہ ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کون سی حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئی، آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں جانا پڑتا، عمران خان کی حکومت پہلی نہیں جو آئی ایم ایف گئی۔انہوں نے کہ کل وزیراعظم عمران خان کل چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، موجودہ عالمی اور خطے کی صورتحال، سی پیک کے معاملات اور چین کے پاکستان کے تعلقات سے متعلق معاملات طے پائیں جو تاریخی دورہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کوئی بھی جبری گمشدگیوں کا دفاع یا وکالت نہیں کر سکتا، نگران وزیراعظم

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاپتہ بلوچ طلبہ کی

افغانیوں کا امریکہ سےاس ملک میں اپنے نمائندے کو ہٹانے کا مطالبہ

?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے بہت سے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے امریکی محکمہ

اعظم سواتی کے استعفی کی مانگ بے تکی بات ہے

?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے

سید علی گیلانی کا خواب اور ان کا مشن زندہ رہے گا

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

ڈیجیٹل معیشت کی جانب اہم پیش رفت، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور

عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر

شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست دائر

?️ 27 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی  نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان

کیا سپریم کورٹ نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ آف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے