?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کی ہے۔نوازشریف وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے اعلی رہنماؤں اور پی ڈی ایم سے بھی کئی بار اس پر بات کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے مشورہ دیا کہ حکومت میں مزید رہنا مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔
جب کہ حکومت کو تمام ریاستی اداتوں سے حقیقی حمایت حاصل ہونی چاہئیے تھی۔رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں نے اب تک حکومت چھوڑنے کی تجویز کی مخالفت کی لیکن پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کے امکان دکھائی دے رہے ہیں۔
نوازشریف نے اپنی پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ عمران خان کی عدم اعتماد کے ووٹ میں برطرفی کے بعد شہباز شریف کی حکومت کے لیے شروع سے ہی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔
اختیارات نہ ہونے کی صورت میں حکومت میں رہنے سے پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ ملکی معیشت برے طریقے سے متاثر ہوئی،سیاسی جماعتیں اختلافات نہیں بھولنا چاہتی،نہ بھلائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے،مل بیٹھ کر حل نکالیں۔
اختیار رکھنے والے لوگ معیشت کے حل کیلئے سوچ و بچار کریں اور عملی اقدامات پر غور کریں۔ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جو ہو رہا ہے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اسکی سیاسی وجوہات ہیں،سیاسی وجوہات ضروری ہوں گی مگر اس سے عام آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ غریب آدمی کو غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزارِ
اگست
کیا اسرائیل نے جنگی حالات کا اعلان کر دیا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: بدھ کی شام صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے
اکتوبر
مسلمان میئر کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا توہین آمیز سلوک
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:پراسپیکٹ پارک نیو جرسی کے مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں
مئی
غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے
اکتوبر
فٹ بال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ
?️ 10 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022
اکتوبر
مشرقی شام میں دہشتگردانہ حملہ؛10 عام شہری شہید
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں آئیل فلیڈ میں کام
دسمبر
کشمیریوں کو گزشتہ 76 برس سے شدید بھارتی مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
?️ 21 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے برازیل کی تجویز
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا یوکرین میں جنگ
مارچ