نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ شاید نہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بالکل ٹھیک کہتے ہوں گے کہ نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں یہ کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مقررہ وقت پر صاف اور شفاف انتخابات ہوں اور صحیح جماعت کو صحیح مینڈیٹ مل گیا تو معاشی لحاظ سے ملک میں بہت بہتری آسکتی ہے۔

پروگرام کے دوران خورشید شاہ نے تجویز دی کہ نگران حکومت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 15 روپے کمی کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ فی یونٹ میں کمی نہیں ہو سکتی، بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی قیمتیں غیر معمولی حد تک اوپر چلی گئی ہیں، اس میں دیکھنا پڑے گا کہ کچھ ٹیکسز کم کرکے عوام کو کیسے ریلیف دیا جا سکتا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی کچھ رکاوٹیں ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ لوگوں کی استطاعت سے زیادہ بل آرہے ہیں، اگر ہم شروع سے توجہ دیتے اور توانائی کی پیداوار کے دیگر ذرائع استعمال کرتے تو یہ دن آج ہمیں نہ دیکھنے پڑتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں فی یونٹ 4 روپے کم کیا جاسکتا تھا لیکن یہ نہیں ہو سکا، اب بھی اگر نگران حکومت چاہے تو فی یونٹ 15 روپے کم کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، اس کو ٹھیک کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں نظام کی ضرورت ہے، اگر لوگوں کا اعتماد بحال ہوجائے تو میں نہیں سمجھتا کہ ملک کے حالات ایسے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل جنگ بندی کے لیے تاوان پر مجبور

?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت اخبار کے مطابق پیر کی شام ایک مضمون

امریکہ پاکستان میں خطرناک کھیل کھیلنے لگاہے،حافظ حسین احمد

?️ 27 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین

بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خٰبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نیپرا نے اضافی

ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ایران کے بارے میں غلط حساب و کتاب 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے موجودہ ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان

جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید

?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا

24سال بعد پاکستان کا مالیاتی خسارہ سرپلس میں تبدیل

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلند ترین شرح سود اور پیٹرولیم لیوی کی

اسرائیلی جرنیلوں کی بے بسی: ہمیں حماس کے مطالبات ماننے چاہئیں

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس کی

اسرائیل-فلسطین تنازع ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، وزیراعظم

?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے