نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

?️

سکردو (سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے، وہ پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں، احتساب کے عمل کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانا ہے، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سب سے بڑا شئیر وفاقی حکومت نے دی ہے، عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، عبوری صوبے کے معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، سابق ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا، سڑکوں کی خراب حالت سابق حکومت کی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہیں، سیاحت کی ترقی کے لیے جتنی فلائٹس چلائی جا رہی ہیں ماضی میں مثالیں نہیں ملتی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں، مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مزمت کرتے ہیں، کشمیر کاز کے لیے ہم نے اقتصادی قربانیاں بھی دی ہیں۔

واضح  رہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی چور چور کے جو نعرے بلند کیے اور اپوزیشن ارکان کو پکڑ کر جیل میں ڈالا وہ سارے ایک ایک کر کے رفوچکر ہو گئے اور حکومت کے ہاتھ پھوٹی کوڑی بھی نہ آئی مگر حکومت آج بھی ببانگ دہل یہ نعرے الاپتی نظر آتی ہے کہ چھوڑیں گے نہیں اور پیسے نکلوا کر رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

کوئی ادارہ غیرمنظور شدہ فنڈز خرچ نہیں کرسکتا، وزارت خزانہ

?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے دو صوبوں میں انتخابات

آنکارا اور ابوظہبی فوجی تعاون بڑھانے کے خواہاں

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  کل منگل کو ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، وزیراعظم

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں140 عام شہریوں کا قتل عام

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں نےمتعدد گاؤں پر حملے کرکے ایک

نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے کہاں تک گِر سکتے ہیں؟ سینیگال کے وزیر اعظم کی زبانی

?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: سینیگال کے وزیر اعظم عثمان سونکو نے اسرائیل کے وزیر

کیا سعد حریری انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کی گرین لائٹ کے منتظر

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری آئندہ پارلیمانی انتخابات

وینزویلا کا روس کی حمایت کرنے کا اعلان

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ کراکس یوکرائن کی صورتحال

کیا مصر بھی برکس میں شامل ہونے والا ہے؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کو اس گروپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے