نواز شریف ملک واپس آنے کا اعلان کریں طیارہ تیار ہے:شیخ رشید

?️

لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا  کہ آرمی چیف نے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات میں فوج بھی موجود ہوگی انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھے ہیں کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند پر ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے شک ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نشتیں حاصل کرلے گی، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر رہی ہے، انہیں مفت مشورہ دے رہا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھے ہیں کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند پر ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا اور پاکستان کشمیریوں کے قدم قدم پر ساتھ چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کی تحقیقات کا حکم دیا، وہ اغوا نہیں تھا، لاپتہ ہونا، گمشدگی تھی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘افغان حکومت آئے، اگر کسی نے کہا تو میں یہ بھی ڈھونڈ نکال سکتا ہوں کہ گمشدگی کہاں پر تھی اور لاپتگی کہاں پر’۔

اس پر ایک صحافی نے کہا کہ اس کا معلوم تو آپ کو ابھی بھی ہے تو انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی الحشد الشعبی کو ختم کرنا چاہتے ہیں: مالکی

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی حکومت کے قانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے ملکی

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

?️ 15 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا

جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں

?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں  نے ملک کے سابق وزیر اعظم

سعودی اور متعدد عرب ممالک کی جانب سے مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت 

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:متعدد عرب ممالک نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے مسجد

بحیرہ احمر میں یمنیوں کی کاروائیاں کب تک جاری رہیں گی؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن

وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  آج روس  کے دورے پر روانہ

اسلام آباد اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  قومی اسبملی کی کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کو وزیر

بھکر: علی امین گنڈاپور نے اہلکاروں پر فائرنگ کی پولیس کا الزام

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بھکر پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے