?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے خلا ف سازشیں بے نقاب ہوگئیں۔ جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا نواز لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدلیہ کے خلاف تحریک ناکام ہو گئی ہے۔
20 ،30 سال حکمرانی کی وجہ سے ہر شعبے میں مداخلت کی جاتی ہے جبکہ جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اور مریم کے خلاف مقدمات آخری مراحل میں ہوتے ہیں تو انہیں سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مسلم لیگ ن لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں، یہ لوگ اپنی جائیدادوں کا جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں۔
مریم نواز اور ان کے شوہر کو دیگر کام چھوڑ کر آڈیو، ویڈیوز کا کام کرنا چاہئیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم ن لیگ کےعہدے دار تھے،اور انہیں چیف جسٹس بنادیا گیا ، فوج اور عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی گئی۔ انہوں نے آڈیو اور ویڈیو لیک کرنے کے معاملے پر عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے خلاف نوٹس لینا چاہئیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں پیپلز پارٹی سے الیکشن چرایا تھا اور ملکی اداروں کے خلاف مہم کے لیے صحافیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوگی، کھانے پینےکی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی، سعودی عرب کی جانب سے مدد کے بھی شکر گزار ہیں، پاکستان جلد معاشی مشکلات سے نکل آئے گا۔


مشہور خبریں۔
انارکلی دھماکے میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد مزدور نکلے
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے
جنوری
ٹرمپ کی جیت پر نیتن یاہو کی خوشی کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے
نومبر
ایشیا اور بحرالکاہل،عالمی طاقتوں کے توازن میں تبدیلی کے آثار
?️ 21 ستمبر 2025ایشیا اور بحرالکاہل،عالمی طاقتوں کے توازن میں تبدیلی کے آثار اگرچہ امریکہ
ستمبر
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لی امریکی سفارتخانے میں سیل قائم
?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد
مارچ
افغانستان ایک انتہائی قبائلی اور قدامت پسند معاشرہ ہے: پاکستان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف علی
جون
دشمن کو اپنے اسیروں کے انجام کی کوئی پرواہ نہیں
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان
دسمبر
طالبانی کو عراقی صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے ایک رکن نے سابق
نومبر
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ
?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین
نومبر