?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی برادرانہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا تعلق محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے جو ہر آزمائش میں کامیابی سے ہمکنار رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں باہمی اشتراک عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
یواے ای کا یمنی جزیرے سقطری پر دوسرا فوجی ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جنوری
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
دسمبر
سوڈانی کی جانب سے عراق میں بشار الاسد کے بھائی کی آمد کی تردید
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: مہر الاسد کی آمد کی مبینہ اطلاعات کے جواب میں
دسمبر
غزہ میں ایک دن میں 50 عمارتوں کی تباہی، شہریوں کو جبری بے دخلی کا سامنا
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کی فوج نے پیر کے روز غزہ شہر کے
ستمبر
وہ خواب جو بائیڈن نے غزہ کے لیے دیکھا تھا
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
ایران پر اسرائیل کا حملہ ایک افسانہ ہے جو ہر وقت سنا جاتا ہے: القدس العربی
?️ 13 اپریل 2023علاقائی اخبار القدس العربی نے مغربی مصنف حسین مجدومی کے لکھے ہوئے
اپریل
امریکہ بھی جنہیں جھوٹے کہتا ہے
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی این بی سی نیوز چینل نے صیہونی حکومت کو
اکتوبر
حماس کی قید میں موجود صیہونی کون ہیں؟یحییٰ السنوار کہاں ہیں؟
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: تحریک حماس سے وابستہ ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ
اپریل