?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی شخصیت کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی سیاست میں آنے سے پہلے اور بعد میں اُن کی شخصیت اور حالات کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا، نئی نسل کے ذہنوں میں ایک زہر بھرا گیا اور ابہام پیدا کیے گئے اس نواز شریف کے بارے میں جو گورنمنٹ کالج مرسڈیز پر جایا کرتا تھا، اُن کے والد نے 1960/70ء کی دہائی میں ایشیاء کی سب سے بڑی سٹیل فیکٹری قائم کی تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس وقت میاں شریف کے بچے پوری دنیا کے دورے کرتے تھے، ان کے بچوں کے عالمی دورے، بزنس ملاقاتیں اور صنعتی قیادت کے واضح ثبوت تصاویر کی صورت میں موجود ہیں، 1985 میں نواز شریف کے سیاست میں آنے سے پہلے میاں شریف نے نیشنلائزیشن کے دردناک عمل کے باوجود اپنی محنت اور کریڈیبلٹی سے نئی صنعتیں قائم کیں، روزگار کے مواقع پیدا کیے اور ملک کے لیے زر مبادلہ پیدا کیا، اس پہلو پر بات ہونی چاہیئے اور روشنی ڈالی جانی چاہیئے کیوں کہ بہت سارے لوگوں کو 1985ء سے پہلے والی تاریخ بھول جاتی ہے۔
عطا تارڑ یہ بھی کہتے ہیں کہ آج جو معیشت درست سمت میں آ چکی ہے یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو پوری دنیا سراہتی ہے، اس میں فوج کے ادارے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بڑا کردار ہے اور پنجاب میں جو پبلک سروس ڈیلیوری ہے، مریم نواز جس طرح دن رات آپ کی خدمت کر رہی ہیں ریکارڈ بن رہے ہیں، کے پی کے میں اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عام آدمی پر بوجھ کم کرنا ترجیح ہے، ٹیکس نظام عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، وزیراعظم
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف
جولائی
پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردوں کو پاکستان کا
دسمبر
اقوام متحدہ جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لے
?️ 28 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
لبنانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا ہو گا؟
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اپنے انتخاب کے بعد
فروری
فرانسیسی ٹوٹل کمپنی روسی تیل کے معاہدوں سے دستبردار
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: ٹوٹل جرمنی کی لونا ریفائنری کو خام تیل کی سپلائی
مارچ
حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس
اکتوبر
اربعین کے دوران داعش کو پانچ مرتبہ نشانہ بنایا: حشد الشعبی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے کمانڈروں میں سے ایک
ستمبر
کشمیری نوجوانوں کے خلاف بھارتی پولیس کی دہشت گردی جاری، مزید 9 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
?️ 31 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک طرف جہاں بھارتی فوج کشمیری
مارچ