نمازی مسجد میں ماسک کا استعمال کریں: مولانا طاہر اشرفی

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

🗓️

اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ رمضان میں مساجد میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،نمازی مساجد میں ماسک کا استعمال کریں،فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو لوگوں نے غلط رنگ دیا، بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہراشرفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر مملکت کیساتھ 2 روز قبل کورونا سے متعلق اجلاس ہوا مختلف مسالک کے اسکالرز شریک ہوئے، اجلاس میں طے ہوا کہ ایس او پیز کے تحت اس سال بھی مساجد کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ افواہیں ہیں کہ مساجد اور امام بارگاہیں بند ہوں گی،لوگوں سے اپیل ہے کہ گھر سے وضو کرکے مساجد آئیں، کورونا کی تیسری لہر شدید ہے، اس سے زیادہ سے زیادہ بچا جائے۔ مولانا طاہر اشرفی نے ملک بھر میں مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت منہگائی کو قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تاجر تنظیمیں رمضان میں اپنا منافع پچاس فی صد کم کر دیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت  میں مسجد اور مدرسے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، علماکے ساتھ مل کر وقفی املاک ایکٹ کے معاملات کی بھی اصلاح کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

ماضی میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے بجائے ڈالرزپرتھی: وزیر اعظم

🗓️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن

مشرقی خان یونس پر صیہونی بمباری/غزہ کے 3 ہسپتالوں کی خطرناک صورتحال

🗓️ 17 نومبر 2023 سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے صہیونی فوج کے حملوں کے

خلیج فارس کے ممالک کے لیے چین کی حکمت عملی کیا ہے؟

🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:آج خلیج فارس کے ممالک اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات

صہیونیوں کو رمضان المبارک کے دوران سیف القدس کے دوبارہ شروع ہونے کا خوف

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان کے

دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’یوم تکبیر‘ آج منایا جا رہا ہے

🗓️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1998 میں آج کے دن کیے گئے کامیاب

یمن میں بعض قیدیوں کی رہائی کے لیے ابتدائی معاہدہ طے

🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے