?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 50 فیصد سے زائد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پاور سیکٹر میں آئی، جن میں زیادہ تر کول پاور پروجیکٹس شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2018 سے نومبر 2023 تک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری فنانسنگ اور مینوفیکچرنگ جیسے چند شعبوں تک محدود رہی جبکہ کوئلے سے چلنے والے توانائی کے منصوبوں میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔
موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود لگتا ہے کہ پاکستان کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبوں سے گریز نہیں کرسکے گا، جن میں سے زیادہ تر کی فنڈنگ چین نے کی ہے۔
مارچ 2023 میں پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کی سابقہ حکومت نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے دو منصوبوں کا افتتاح کیا تھا، ان میں 1320 میگا واٹ کا شنگھائی الیکٹرک اور 330 میگا واٹ کا تھل نوا پاور پلانٹ شامل ہے۔
ان دونوں منصوبوں سے سالانہ 11 ارب 24 کروڑ یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، جبکہ ان میں براہ راست 3 ارب 53 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، تھر میں کوئلے سے چلنے والے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار 300 میگا واٹ تک بڑھائی جائے گی۔
مالی سال 2018 سے اب تک پاور سیکٹر میں 3 ارب 89 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ موصول ہوئی جبکہ رواں مالی سال 2024 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران یہ فنڈنگ 26 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کل آمد 4 ارب 15 کروڑ ڈالر رہی۔
بجلی کے شعبے میں موصول ہونے والی فنڈنگ میں سے کوئلے سے چلنے والے منصوبوں میں 2 ارب 82 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، یہ 55 فیصد بنتا ہے، اس کے علاوہ باقی رقم تھرمل اور ہائیڈل پاور منصوبوں کے لیے آئی۔
زیادہ تر منصوبوں میں سرمایہ کاری چین نے پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کی، شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ تھر پاور پروجیکٹس کے لیے کام کرنے والی ایجنسی ہے۔
حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ تھر میں کوئلے کے 25 ٹریلین ڈالر کے ذخائر ہیں، ملک کو غیرملکی قرضوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے یہ انتہائی پرکشش ہے۔
ملک پر تقریباً 128 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ہے، اور اسے قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے بڑی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے، پاکستان کو رواں برس قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے 24 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا سے بچنے کے لئے صدر مملکت کی تجویز
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر
اپریل
حزب اللہ کے ڈرونز کی تعداد کے بارے میں صہیونی اخبار کا دعویٰ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی
دسمبر
صرف 2 دنوں میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کا اربوں ڈالر کا نقصان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی شدید فوجی سنسرشپ کے سائے میں، مقبوضہ فلسطین کے
ستمبر
وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر چین روانہ
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس
اگست
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی
دسمبر
غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
فروری
شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے:فواد چوہدری
?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی
اگست
سپریم کورٹ کے جج نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات پر اپنی رائے چیف جسٹس کو بھیج دی
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے
ستمبر