نسلہ ٹاور گرانے یا نہ گرانے سے متعلق انتظامیہ تابحال فیصلہ نہ کرسکی

نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں

?️

کراچی (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اسے  فوری گرانے کا حکم دیا تھا تاہم مقامی انتظامیہ بلند و بالا نسلہ ٹاور گرانے کیلئے آپریشن شروع کرنے کا تا بحال فیصلہ نہیں کرسکی۔ اہم شخصیات نے نسلہ ٹاورگرانے سے روکنے اور نمائشی کارروائی کیلئے زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ بلند و بالا نسلہ ٹاور گرانے کا تاحال فیصلہ نہ کرسکی ، اس سلسلے میں ایس بی سی اے کی نسلہ ٹاور کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے۔

جس میں بتایا گیا کہ 30جولائی 2013کو ایس بی سی اے نے 15منزلہ بلڈنگ پلانگ کی منظوری دی ، 2013میں ڈی جی ایس بی سی اے منظورقادرعرف کاکا تھے، اہم شخصیات نے نسلہ ٹاورگرانے سے روکنے اور نمائشی کارروائی کیلئے زور دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مختار کار فیروزآباد نے اضافی رقبہ پلاٹ میں شامل کرنےکی منظوری دی ، نسلہ ٹاورکا 780گزکاپلاٹ سندھی مسلم سوسائٹی نے1951 میں الاٹ کیا اور چیف کمشنرکراچی نے1957 میں مذکورہ پلاٹ میں 264 گز اضافے کی منظوری دی۔

1980میں شارع فیصل کے دونوں جانب20فٹ کارقبہ پلاٹس میں شامل کردیاگیا ، شاہراہ قائدین فلائی اوورتعمیرکےدوران77فٹ رقبہ پلاٹ میں شامل کیاگیا اور اضافے کے بعد نسلہ ٹاور کا پلاٹ بڑھ کر1121مربع گز ہوگیا۔

یاد رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے گرانے کا حکم دیا تھا جائے جبکہ بلڈر اور رہائشیوں کی جانب سے دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسلامی ممالک اسرائیل کے قطر پر حملے سے سبق لیں: انصار اللہ

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی انصار اللہ تحریک کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے

اسرائیل کا مصر کو گیس معاہدے کی منسوخی کی دھمکی

?️ 10 ستمبر 2025اسرائیل کا مصر کو گیس معاہدے کی منسوخی کی دھمکی اسرائیلی وزیراعظم

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قتل دہشت گردی کا واقعہ ہے: برطانوی پولیس

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی رکن

جب سے عمران خان کی بے ساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی، مریم نواز

?️ 9 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

صیہونی حکومت میں وزیر اعظم کے عہدے کی مدت پر پابندی

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:  پہلی پڑھائی میں صیہونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے ایک

بھارت نے کینیڈین شہریوں کو ویزوں سے روکا

?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے سائے میں میڈیا

شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے