?️
کراچی (سچ خبریں)نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے میں تیزی لائی گئی ہے جس کی وجہ سے شارعِ فیصل سے شاہراہِ قائدین جانے والا راستہ بند ہے عمارت گرانے کے لیے مزدور اور مشینری دونوں مصروف ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 15 منزلہ نسلہ ٹاور کی بالائی منزلوں سے عمارت میں توڑ پھوڑ کا کام شروع کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہیوی مشینری بھی نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔روایتی طریقے سے عمارت گرانے کے لیے مزدور اور مشینری دونوں مصروف ہیں۔
مزدوروں کی مدد سے بالائی منزلوں کو مینوئل طریقے سے گرایا جا رہا ہے، جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کی نیچے کی دیواروں کو گرایا جا رہا ہے۔کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر آصف جان صدیقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 ماہ میں نسلہ ٹاور مکمل گرا دیا جائے گا۔
نسلہ ٹاور کے ایک سابق مکین محمد علی کا کہنا ہے کہ اب تک نسلہ ٹاور کے سابق مکینوں کو 1 روپیہ بھی نہیں ملا ہے، ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، نہ ہی بتایا گیا کہ کس نے اور کتنے پیسے دینے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی جانب سے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرائے جانے پر اظہارِ برہمی کیا گیا تھا جس کے بعد کمشنر کراچی اقبال میمن نے کل نسلہ ٹاور پہنچ کر اسے توڑنے اور گرانے کا عمل دوبارہ شروع کرا دیا۔


مشہور خبریں۔
حماس شکست سے بہت دور ہے: صہیونی میڈیا
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:خان یونس میں حالیہ شدید لڑائی کے بعد، عبرانی میڈیا نے
جنوری
سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟شبلی فراز کی زبانی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان
جون
نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز 30 ہزار سے زائد صیہونیوں نے مقبوضہ بیت
نومبر
اسرائیلی حملے کا مناسب اور بروقت جواب دیں گے، ایران
?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو
نومبر
یمنیوں کو روضہ رسول سے بے دخل کرنے کا حکم
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکام نے ایک ایسے اقدام میں تمام یمنیوں کو
مارچ
جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب
?️ 6 جون 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ
جون
الاقصیٰ طوفان کے بعد حماس کے اثر و رسوخ میں اضافہ
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نے خبر دی ہے کہ امریکی انٹیلی جنس
دسمبر
اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو وہ کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک رپورٹ میں وینزویلا پر امریکی
نومبر