نبیٔ کریم کی حیات طیبہ تمام انسانیت کےلئے عمدہ مثال ہے: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نبیٔ کریم حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ اور سیرت نا صرف مسلمانوں  بلکہ تمام انسانیت کے لئے  مشعلِ راہ  اور عمدہ مثال ہے۔آپﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ بات 12 ربیع الاوّل یومِ ولادتِ رسولِ کریم ﷺ کے موقع پر جاری کیئے گئے پیغام میں کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم ریاستِ مدینہ کے تصور سے پوری طرح رہنمائی حاصل کریں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ اب منزل زیادہ دور نہیں، بہت جلد اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ہمیں اسوۂ حسنہ سے رہنمائی لے کر معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتم النبیین ﷺ کی حیاتِ طیبہ ناصرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کے لیے عمدہ مثال ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم ولادت رسول کریم ﷺ کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ یوم میلاد النبیﷺ منایا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی سیلاب اور بارشوں سے تباہی والے علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز  شریف نے ملک کے مختلف حصوں

کیفی خلیل نے کہا میری گلوکاری کے بعد ’کہانی سنو‘ کو عالمی شہرت ملی، آئمہ بیگ

?️ 1 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں

شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پی

بلوچستان: نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار جاں بحق

?️ 23 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں

قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

?️ 27 نومبر 2023جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے

اسلام آباد میں یونین کونسلز میں اضافے کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم

?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلز بڑھانے

70% برطانوی مسلمانوں نے کام کی جگہ پر اسلام مخالف رویے کا تجربہ کیا

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:   برطانیہ میں کام کرنے والے 10 میں سے سات مسلمانوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے