?️
کراچی(سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس خان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی ملیر میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے پر ناظم جوکھیو کے قتل کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم جام اویس سمیت دیگر ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں دو ملزمان مفرور ہیں اور زیر حراست ملزمان سے مفرور ملزمان سے متعلق تفتیش کرنی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم ایم پی اے جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ مقتول ناظم جوکھیو نے ملیر میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپلوڈ کی تھی جس کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے ملی تھی۔
مقتول کے ورثا نے قتل کے مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام کو نامزد کیا تھا۔کراچی کے علاقے ملیر میں 3 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کے فارم ہاؤس سے ایک شخص کی لاش ملی تھی، جسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
میمن گوٹھ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) خالد عباسی نے بتایا تھا کہ ناظم سجاول جوکھیو کی تشدد زدہ لاش جام ہاؤس نامی فارم ہاؤس سے بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے ملی جو ملیر کے جام گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کا فارم ہاؤس ہے۔
ایس ایچ او نے مزید کہا تھا کہ پولیس نے مقدمے میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔مزید پڑھیں: کراچی: رکن اسمبلی کے فارم ہاؤس میں مبینہ قتل، لواحقین کا دوسرے روز بھی احتجاج
مقتول کے بھائی اور کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے سابق کونسلر افضل جوکھیو نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس اور رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پر اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
ان سمیت دیگر رشتے داروں نے یہ الزام ایک ویڈیو کی بنیاد پر لگایا تھا جو ان کے بقول ناظم نے ریکارڈ کی تھی، مذکورہ ویڈیو میں ناظم نے بتایا تھا کہ انہوں نے نے ٹھٹہ کے جنگشاہی قصبے کے قریب اپنے گاؤں میں تلور کا شکار کرنے والے کچھ بااثر افراد کے مہمانوں کی ویڈیو بنائی تھی جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔
مذکورہ ویڈیو میں مقتول نے بتایا تھا کہ اس نے تلورکا شکار کرنے والے چند افراد کی ویڈیو اپنے موبائل فون پر بنائی تھی جس کی وجہ سے اس کا فون چھین لیا گیا اور مارا پیٹا بھی گیا تھا، انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ان کا فون واپس کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کی تھی۔
تاہم فون کرنے کے باوجود بھی جب پولیس مدد کے لیے نہیں پہنچی اور شکار کرنے والے واپس چلے گئے تو وہ تشدد کی شکایت درج کرانے کے لیے مقامی تھانے گئے تھے۔
مقتول میں ویڈیو میں بتایا تھا کہ انہیں دھمکی آمیز فون آئے اور کہا گیا کہ وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردیں یا پھر سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا اگر انہیں کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کے ذمے دار وہ لوگ ہوں گے جن افراد کے گھر ’شکاری مہمان‘ ٹھہرے تھے۔
مشہور خبریں۔
سوڈانی فوج شہریوں کی حفاظت میں ناکام
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جون
افغانستان بارڈر پر فوج تعینات کر دی گئی ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جولائی
عالمی برادری کو صیہونی قتل عام کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے : صنعاء
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کل کے وحشیانہ جرم ، جس کے
ستمبر
اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں خطے کا متحد موقف ضروری ہے: عراقچی
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خلیج تعاون
جون
ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 18 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں
ستمبر
قدس کے تمام علاقے ہماری قوم کے ہیں: رام اللہ
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے آج اسرائیلی
مئی
وزیر اعظم کی موجودگی میں کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اکتوبر
اسرائیل یمنی میزائلوں کے بارے میں تحقیق کر رہا ہے
?️ 25 اگست 2025اسرائیل یمنی میزائلوں کے بارے میں تحقیق کر رہا ہے صہیونی ویب
اگست