?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستانی ایڈیٹرز سے ملاقات کی، امریکی وزیرخارجہ سے سوال کیا گیا کہ ری بپلکن کے 22 سینیٹرز نے سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پیش کیا، اس پر کیا کہیں گی؟ امریکی وزیرخارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سینکڑوں بل ملتے ہیں جن کے پیچھے ہزاروں افراد ہوتے ہیں، سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پر پاکستان کے تحفطات اور صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان رابطے سے متعلق سوال پر کہا کہ یقین ہے جوبائیڈن کی عمران خان سے جلد بات چیت ہوگی، ہمیں اندازہ ہے کہ ہر ملک امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ چاہتا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ اس سے کوئی اور مطلب نہیں لیا جانا چاہیئے، جلد رابطہ ہوجائے گا۔ مزید برآں امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وینڈی شرمن نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صبح سویرے جنوب مغربی پاکستان میں آنے والے مہلک زلزلے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے تعزیت کا پیغام لے کر اسلام آباد پہنچ رہی ہوں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 رکنی وفد پاکستان آئے گا، امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے، مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے اور نہ ہی تصاویر بنائی جائے۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیلی پولیس کے ایس ایم ایس سسٹم میں کوئی خرابی تھی؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان میں آئی ایس کی ویب سائٹ نے اعلان کیا
دسمبر
حکومت نے بجلی پر ٹیکس عائد کر دیا
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی
اگست
پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت
دسمبر
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی
اکتوبر
چین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا
?️ 19 اگست 2025چین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے
اگست
یمن کی انصاراللہ سے یورپی یونین کوکیا تشویش ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے ایک بار
جون
297 حلقوں پر 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمل مکمل ہوگیا جہاں 297 حلقوں سے مجموعی طور
مارچ
52 فیصد صہیونی نتن یاہو کی امیدواری کے مخالف
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے کیے گئے ایک سروے کے نتائج سے
اکتوبر