?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دو سے تین مختلف مالیت کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے پیر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے کرنسی نوٹس کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں ہے اور کابینہ کی منظوری ملتے ہی چھپائی شروع کر دی جائے گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق، “نئے ڈیزائن کے بینک نوٹس کی چھپائی کا عمل کافی آگے بڑھ چکا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد جلد چھپائی شروع کر دی جائے گی، اور دو سے تین مختلف مالیت کے نوٹس بیک وقت چھاپے جائیں گے۔”
جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹس اس وقت گردش میں لائے جائیں گے جب مرکزی بینک موجودہ کرنسی نوٹس کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کے لیے مناسب اسٹاک حاصل کر لے گا۔
تاہم گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ واضح نہیں کیا کہ سب سے پہلے کن مالیت کے نوٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ اس وقت ملک میں 10، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹس زیر گردش ہیں۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس حکومت کو منظوری کے لیے بھجوا دیے گئے تھے، جنہیں بعد ازاں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
آدھے گھنٹے کی نظربندی کے دوران ٹرمپ ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے نشاندہی کی کہ فلٹن جیل میں
اگست
پولیٹیکو: یورپ نے طلباء کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے کریک ڈاؤن سے موقع سے فائدہ اٹھایا
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یورپی یونین ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ
جون
اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: آج وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
مصری وزیر خارجہ کا اسرائیل سے گیس خریداری کے معاہدے پر وضاحت
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے اسرائیل سے گیس خریداری کے معاہدے
دسمبر
قطر نے یورپی یونین کو گیس کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی
?️ 27 جولائی 2025قطر نے یورپی یونین کو مائع گیس کی برآمدات بند کرنے کی
جولائی
اتحادی حکومت کا آئندہ انتخابات سےقبل ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا
?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کے لیے نوکریاں
فروری
بائیڈن بھی ٹرمپ کی جنون آمیز پالیسیوں پر گامزن
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنون
فروری
انگلینڈ،کویت اور اماراتی رہنماؤں کی غزہ سے متعلق ٹرمپ منصوبے پر گفتگو
?️ 3 اکتوبر 2025انگلینڈ،کویت اور اماراتی رہنماؤں کی غزہ سے متعلق ٹرمپ منصوبے پر گفتگو
اکتوبر