?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، سول ملٹری تعلقات کا مستقبل اور اچھا ہوگا، وزیراعظم نے اس معاملے پر آج کابینہ کو اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، وزیرا عظم ہاؤس سے تاحال اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔آج وفاقی کابینہ اجلاس میں اس سلسلے میں پھیلی افواہوں پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے پالیسی بیان میں انکشاف کیا کہ کل رات وزیر اعظم کی آرمی چیف سے طویل نشست ہوئی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ سول اور ملٹری قیادت میں آئیڈیل، قریبی اور خوش گوار تعلقات ہیں، سول ملٹری تعلقات کا مستقبل اور اچھا ہوگا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان اور سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو، سپہ سالار بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے سول سیٹ اپ کی عزت کم ہو۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، دونوں میں اتفاق رائے ہے کہ اتھارٹی وزیر اعظم کی ہے، تعیناتی میں تمام آئینی اور قانوی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم کی قیمت کے خلاف درخواست دائر
?️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں
نومبر
آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
جون
اسرائیل لبنان میں ہماری سرگرمیوں میں خلل ڈال رہا ہے:یونیفل
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان
ستمبر
خبردار جو گھر سے باہر نکلے !
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین
اکتوبر
امریکی محکمہ خارجہ کا دایرہ کم ہون کا امکان
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: پولیٹیکو ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر
مارچ
غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی
دسمبر
مختلف امور کے جائزے کیلئے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن
فروری
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دفتر خارجہ
?️ 12 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے
فروری