نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں غریب اور کمزور طبقے کی زمینوں پر قبضے کا مستقل خاتمہ کر دیا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے قبضہ مافیا کا ہمیشہ کے لیے راستہ روک دیا گیا۔

عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ماضی میں 40، 40 سال تک زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے جبکہ اب اس آرڈیننس کے تحت ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے نظام کو حقیقت میں "ریاست ہوگی ماں” کے تصور پر استوار کر رہی ہیں، جہاں عوام کے حقوق کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور کمزور طبقے کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو نیا رجحان متعارف کروایا گیا ہے، وہ اب دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے روزانہ نئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہیں اور صوبے کے تمام منصوبوں میں وسائل کا درست استعمال، میرٹ اور شفافیت حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن عربوں کو صیہونی جال میں پھسانے میں ناکام

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد

روس ایران-اسرائیل کشیدگی پر متحرک؛ علاقائی قیادت سے رابطے جاری

?️ 21 جون 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو ایران

ملکی سالمیت میں افواج  کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا

سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی:بابر اعوان

?️ 13 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے

ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آ کر امریکیوں کی یورپ منتقلی 

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی شہریوں کی بڑی تعداد ٹرمپ دور کی پالیسیوں سے

حکومت کا صوبوں پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے پر زور

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا

پاکستان نے طالبان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق

پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبر کو جلسے کا اعلان کر دیا

?️ 2 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبرکو تھر پارکر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے