🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئے انکشافات نے پھر سے شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کردیا ہے۔ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خبر کو شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔
فواد چوہدری نے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا، انہوں نے کہا کہ نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا، وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار تھے یہ بات ان کا صاحبزادہ ٹی وی پر تسلیم کر چکا ہے، یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ اب ایفی ڈیوٹ بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئے تحریر کروایا ہے، اسی لئے تو انکو گارڈ فادر کہا گیا تھا،ثابت ہوا کہ رسی جل گئی مگربل نہیں گیا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور امارات کو یمن پر اجلاس منعقد کرنے کا کوئی حق نہیں: صنعا
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: خلیج تعاون کونسل کے بعض عرب حکام نے منگل کو
مارچ
کیا اسرائیل رفح پر حملہ دوبارہ حملہ کرے گا ؟
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی کے چینل 14 نےاس حکومت کی
فروری
ملک کا کل قرضہ 41ہزارارب تک پہنچ گیا
🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا
نومبر
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا
🗓️ 27 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے
مارچ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست
دسمبر
بدقسمتی سے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے جعفرایکسپریس حملے پر کوئی بات نہیں کی،عمر ایوب
🗓️ 14 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
مارچ
آنکارا اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے ایک تقریب کے دوران
جنوری
مہنگائی روکنے میں برطانوی حکام کی نااہلی کا اظہار
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ٹریژری رشی سونک نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو
مئی